ہمایوں سعید ایسے محنت کرتے رہے تو شاید حادثاتی طور پر انہیں اداکاری آ جائے نعمان اعجاز

دنیا بھر میں پھیلے کورونا وائرس سے بچاؤ سے حفاظتی تدابیر کے باعث لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے تمام عوامی اور ثقافتی سرگرمیوں پر پابندی عائد ہے گھروں سے باہر نکلنے پر پابندی عائد ہے عوام کے ساتھ ساتھ معروف شخصیات بھی اپنے گھروں میں محصور ہوگئے ہیں اور ایسے میں مداحوں سے رابطے میں رہنے کے لیے اب زیادہ سے زیادہ اداکار انسٹاگرام پر لائیو چیٹنگ اور کانسرٹس کررہے ہیں

باغی ٹی وی : دنیا بھر میں پھیلے جان لیوا کورونا وائرس کے باعث عوام کے ساتھ ساتھ معروف شخصیات بھی اپنے گھروں میں محصور ہوگئے ہیں اور ایسے میں مداحوں سے رابطے میں رہنے کیلئے اب زیادہ سے زیادہ اداکار انسٹاگرام پر لائیو چیٹنگ اور کانسرٹس کررہے ہیں حال ہی میں اداکار نعمان اعجاز بھی اداکار و میزبان واسع چوہدری کے ہمراہ ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لائیو گئے جہاں انہوں نے مداحوں سے کئی دلچسپ باتیں کیں

اس لائیو چیٹ کے دوران نعمان اعجاز نے اداکار ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی کی اداکاری پر بھی اپنی رائے کا اظہار کیا اور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی
https://www.youtube.com/watch?v=rmZdYgXr8tE&feature=youtu.be
لائیو چیٹ میں نعمان اعجاز نے انکشاف کیا کہ انہوں نے پاکستان کی تاریخ کا کامیاب ترین ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ نہیں دیکھا لیکن اس ڈرامے کا حوالہ دیتے ہوئے نعمان اعجاز نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ عام طور پر لوگ گزرتے سالوں کے ساتھ بہت کچھ سیکھ لیتے ہیں اور خود کو بدل لیتے ہیں لیکن ہمایوں نے ایسا نہیں کیا

اداکار نے کہا کہ لیکن اگر ہمایوں سعید ایسے ہی محنت کرتا رہے تو انشاءاللہ شاید کسی دن حادثاتی طور پر انکو اداکاری آجائے گی میں پراُمید ہوں اور انسان کو اللہ کی ذات سے نااُمید نہیں ہونا چاہیے،میں دعا کرتا ہوں کہ انہیں جلد کام آجائے

جب ویڈیو کے دوران واسع چوہدری نے نعمان اعجاز سے عدنان صدیقی کے حوالے سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ عدنان صدیقی بھی ہمایوں سعید کے پیشوا ہیں ان کے نقشے قدم پر ہیں لیکن خوشی ہے کہ وہ اس عمر میں بھی کامیاب ہورہے ہیں تاہم آخر میں نعمان اعجاز نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے یہ سب صرف مذاق میں کہا اور اس میں برا ماننے والی کوئی بات نہیں

پاکستان انڈسٹری میں ٹی وی اور فلم کے بعد تھیٹر کا انتخاب کیرئیر کی خودکشی کہلاتا ہے گوہر رشید

عامر لیاقت کے شو کا حصہ بننے پر افسوس ہے عدنان صدیقی

Leave a reply