ہمیں بھی دیگر کاروبار کی طرح اپنا کاروبار اوپن کرنے کی اجازت دی جائے ،آل پاکستان ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن

0
33

آل کراچی ریسٹورنٹ ایسوسی ایشنکی جانب سے حویلی ریسٹورینٹ بلاک ایچ نارتھ ناظم آباد میں ایک اہم پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔پریس کانفرنس میں محمد حنیف خان ، فرحان عباس ، حسن طارق ، خلیل صدیقی ، اطہر آفتاب ، ظہیر عباس ‘ سید جعفر سمیت اور دیگر نے شرکت کی۔
اس موقع پر (AKRA)آل کراچی ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے صدر اسد حنیف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت ریسٹورنٹ کے کاروبار سے وابستہ لوگ بے حد پریشان ہیں ہم نے حکومتی سطح پر جو اقدامات کیے تھے اس کو فالو کرتے ہوئے اپنا کاروبار بند رکھا تھا مگر اب تقریباً سب کچھ کھول دیا گیا ہے بازار ‘ شاپنگ مال ، سپر اسٹور ، بینک ، ہوائی جہاز ، مویشی منڈی ، ٹرین ، جیسی عوامی اجتماع والی جگہیں کھل چکی ہیں ، لہٰذا ہم کو بھی اپنا کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے اسد حنیف نے کہا کہ ہمارے پاس جو ملازمین کام کرتے ہیں ان کا بھی ہم پر بہت پریشر ہے ہمارے پاس ان کو اجرت دینے کے وسائل نہیں ہیں ہم ان کو نکال کر بے روزگار نہیں کرسکتے ہم صوبائی و وفاقی حکومتوں سے اپیل کرتے ہیں کہ مثبت حکمت عملی ترتیب دے کر ہمیں ہمارے کاروبار اوپن کرنے کی مکمل طور پر اجازت دی جائے ہماری آواز ہمارے مطالبے کو سنجیدہ لیا جائے ہم سے ہمارا حلال ذریعہ معاش نہ چھینا جائے لاک ڈائون کی وجہ سے اس کاروبار سے وابستہ لوگ فاقہ کشی کا شکار ہو رہے ہیں اس موقع پر AKRAکے سرپرست اعلیٰ فرحان عباس ، محمد حنیف خان ، اظفر آفتاب ، ظہیر عباس ، سجاد ، مظہر خان ، احمد ، بلال ، شاہد ، خلیل صدیقی ، سید جعفر ، حسن طارق ، نہال انجم ، انس رئیس ، وکٹور ، ایم فاروق ، سلمان ، تیمور اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں اس موقع پر تمام شخصیات نے اس بات پر زور دیا کہ ہوم ڈلیوری کے ساتھ ساتھ ڈائیننگ کرنے کی سہولت بھی مکمل ایس او پیز کے ساتھ اجازت دی جائے۔

Leave a reply