ہمیشہ عامر خان کے ساتھ ہی کام کیوں کرنا چاہتی ہوں کرینہ کپور خان نے بتا دیا
بھارتی فلم اسٹار کرینہ کپور خان کے بالی وڈ کی میں 20 سال مکمل ہوگئے کرینہ کپور نے کہا میں عامر خان کا بہت احترام کرتی ہوں اور مجھے ان کے ساتھ کام کرنا اچھا لگتا ہے
سال 2000 میں فلم ریفیوجی سے بالی ووڈ میں اپنے فلمی کرئیر کا آغاز کرنے والی اداکارہ کرینہ کپور خان کے فلم انڈسٹری میں 20 سال مکمل ہوگئے ہیں
اس موقع پر بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹر ویو میں کرینہ کپور نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلمی دنیا میں 20 سال پورے ہونے پر وہ بہت زیادہ خوش ہیں
انہوں نےکہا کہ میں چاہتی ہوں کہ میں ساری زندگی اپنا کام جاری رکھوں لیکن میرے لیے پوری زندگی اداکاری جاری رکھنا مشکل ہے کیونکہ لوگ کہتے ہیں کہ اداکاراؤں کے پاس خود غرض زندگی ہوتی ہے
بالی ووڈ میں میری دو دہائی گزری ہیں اور اسی دوران میری شادی ہوئی میں ایک بیٹے کی ماں بنی اور اس سب میں لوگوں نے مجھے پیار دیا مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ میرے مداحوں نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا اور میں آج جو کچھ بھی ہوں اپنے مداحوں کی وجہ سے ہوں اس پر میں ان کا جتنا شکر ادا کروں گی اتنا کم ہے
کرینہ کپور نے اپنے شوہر سیف علی خان کے حوالے سے کہا کہ میرے شوہر سیف علی خان کبھی مجھ سے یہ نہیں پوچھتے کہ کون سی فلم کر رہی ہو یا کون سی فلم نہیں کر رہی ہو وہ میرے ہر فیصلے میں میرا ساتھ دیتے ہیں
واضح رہے کہ کرینہ کپور ان دِنوں بھارتی فلم لال سنگھ چڈھا کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اس فلم میں کرینہ کپور اور اداکار عامر خان مرکزی کردار ادا کریں گے
فلم کے حوالے سے کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ کاش مجھے ہمیشہ اپنے ساتھی اداکار عامر خان کے ساتھ ہی کام کرنے کا موقع ملے میں عامر خان کا بہت احترام کرتی ہوں اور مجھے ان کے ساتھ کام کرنا اچھا لگتا ہے