حامد میرکی پشین گوئیا‌ں‌یاسازشی تھیوریاں‌،صحافت یا سیاست،خبریااپوزیشن کی وکالت!باخبررہیں‌،بےفکررہیں

0
44

لاہور:حامد میرکی پشین گوئیا‌ں‌یاسازشی تھیوریاں‌،صحافت یا سیاست،خبریااپوزیشن کی وکالت!باخبررہیں‌،بےفکررہیں ،یہ پشین گوئیاں ااور سازشی تھیوریاں عوام کو گمراہ کرنے کی حامد میر کی ذاتی کوشش ہے ،دوسری طرف سوشل میڈیا پر اس وقت بہت زیادہ تبصرے اور تجاویز دی جارہی ہیں‌کہ عوام کو بے فکرہونے کی ضرورت نہیں ،

یاد رہے کہ ‏حامد میر اینکر جیو نیوز اب تک وزیراعظم عمران خان کی حکومت ختم ہونے سے متعلق کون کونسی پیشنگوئیاں کرچکے ہیں جو جھوٹی ثابت ہوئیں؟ دیکھئے حامد میر کی عمران خان حکومت کے خاتمے سے متعلق اگست 2018 سے لیکر اب تک کی گئی پیشنگوئیاں کرچکے ہیں‌ جونہ صرف سفید جھوٹ ثایب ہوئیں ہیں بلکہ اس پشین گوئیوں‌کے ذریعے ملک کی سیاسی فضا بھی آلودہ ہوئی ہے ، وہ پشین گوئیاں‌کیا ہیں‌،ذرا ملاحظہ فرمائیں‌

حامد میرنے وزیراعظم عمران کے منتخب ہونے کےبعد ہی کہہ دی تھا کہ !

اگست 2018 :- ووٹ دکھا کر ڈالنے پر نااہل ہو جائے گا.

اگست 2018:- شاہ محمود کبھی بھی عمران خان کو وزیراعظم نہیں بننے دے گا.

اگست 2018:- باجوہ کی نومبر میں ریٹائرڈ ہونے پر یہ حکومت ختم ہو جائے گی.

ستمبر 2018:- فارن فنڈنگ کیس میں نااہل ہو جائے گا.

اکتوبر 2018:- برباد معیشت اس حکومت کو تہس نہس کر دے گی.

نومبر 2018 :- مہنگائی کا طوفان اس حکومت کو بہا لے جائے گا.

دسمبر 2018:- منظور پشتین کا سمندر اس حکومت کو بہا لے جائے گا.

جنوری 2019 : سردار اختر مینگل کی حکومت سے علیحدگی اس حکومت کو ختم کردے گی

فروری 2019:- بالاکوٹ حملے کا دباؤ اس حکومت کو ختم کر دے گا.

مارچ 2019:- نواز شریف جیل میں رہتے ہوئے حکومت کو الٹ دے گا۔

مارچ 2019:- مریم نواز عوامی لشکر کے ساتھ اس حکومت کو اکھاڑ پھینکے گی

اپریل 2019:- مولانا فضل الرحمن کا دھرنا اس حکومت کو سمندر میں پھینک دے گا.

مئی 2019 : آصف زرداری کو گرفتار کیا گیا تو یہ حکومت نہیں رہے گی

جولائی 2019 : صادق سنجرانی حکومت چئیرمین سینٹ نہیں رہے گا

اگست 2019:- کشمیر ایشو اس حکومت کو ختم کر دے گا.

اگست 2019 : عمران خان زرداری کو راتوں کو اٹھاکر این آراو مانگ رہا ہے اور معافیاں مانگ رہا ہے

اگست 2019 : نوازشریف نے عمران خان کو این آراو دینے سے انکار کردیا ہے

ستمیر 2019 : مولانا کے دھرنے میں ن لیگ کےلوگ بھی شامل ہوں گے جو استعفیٰ کے بغیر مولانا کو اٹھنے نہیں دیں گے

ستمبر 2019:- مولانا کا پلان اے حکومت کو ختم کر دے گا.

ستمبر 2019:- مولانا کا پلان بی حکومت کو ختم کر دے گا.

اکتوبر 2019:- مولانا کا پلان سی حکومت کو ختم کر دے گا.

نومبر 2019:- عدلیہ اس حکومت کے خلاف ہو گئی ہے.

نومبر 2019: ایک نہیں مولانا تین استعفوں کی ڈیمانڈ کریں گے

نومبر 2019:- فارن فنڈنگ کیس اس حکومت کو ختم کر دے گا.

نومبر 2019:- اسٹیبلشمنٹ اس حکومت کو مزید برداشت نہیں کر سکتی.

نومبر 2019: چوہدری برادران اس حکومت سے ناراض ہیں، ایم کیوایم بھی اس حکومت سے ناراض ہے، پیر پگاڑا بھی۔۔ ان ہاؤس تبدیلی ہوسکتی ہے

نومبر 2019 : – جنوری میں یہ حکومت چلی جائے گی

نومبر 2019:- عمران خان کا دی اینڈ بہت بھیانک ہوگا۔ بس دیکھتے جائیں

دوسری طرف سوشل میڈیا پر حامد میر کے حوالے سے ایک بحث چل نکلی ہے کہ حامد میر کی صحافتی زندگی کب شروع ہوئی ، پہلے کیا تھے اور اب کیا ہیں‌، تعلیم کتنی ہے، اوران کے اثاثہ جات کتنے ہیں‌، یہ عوام کے سامنے لایا جائے

Leave a reply