لاہور:حامد میرکے بھائی؛ گوگلی نیوزکے مالک عامرمیرگرفتارہوگئے،اطلاعات کے مطابق صحافی عمران شفقت کے اغواء کے بعد سینیئر صحافی عامر میر کے اغوا اور گرفتاری کی اطلاعات سامنے آگئیں۔
تفصیلات کے مطابق صحافی عامر میر ، سینئر صحافی حامد میر کے بھائی ہیں۔ انہوں نے مخلتف نیوز چینلز میں سینئر پوزیشنز پر کام کیا بعد ازاں گوگلی نیوز کے نام سے اپنا سوشل میڈیا چینل بنایا جہاں مخلتف خبریں اور ان کے تجزئیے پیش کئے جاتے ہیں۔
گوگلی نیوز عام طور پر وہ خبریں اور تجزئیے پیش کرتا ہے جس کی کسی بھی قوانین کے تحت ایسے بے لگام تجزیوں اورتبصروں کی اجازت نہیں ہوتی ،
حامد میر کے بھائی عامرمیرجو کہ گوگلی نیوزکے مالک ہیں اورعموما گوگلی نیوز پر اینٹی اسٹیبلشمنٹ بیانیئے کا بھی کھل کر اظہار کیا جاتا ہے۔
ای
حامد میر نے ٹوئٹر پر خبر دیتے ہوئے بتایا کہ ان کے بھائی عامر میر کو ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی جانب سے علی الصبح گرفتارکیا گیا۔
FIA Cyber Crimes Wing Lahore kidnapped journalist Amir Mir in Lahore this morning, snatched his phone and laptop. We came to know about his location after 5 hours. FIA also arrested another journalist Syed Shafqat Imran this morning from Lahore. #PressFreedom
— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) August 7, 2021
حامد میر نے یہ نہیں بتایا کہ وہ اداروں کے خلاف بے لگا تجزیئے اورتبصرے کرتے تھے یاایسی خبروں کی تشہیر کا وہ ذریعہ تھے جن کی اجازت نہیں تھی ، بس یہ لکھا ہے کہ ایف آئی اے والوں نے ان کا لیپ ٹاپ اور فون بھی قبضے میں لے لیا جبکہ ہمیں بھی ان کے بارے میں معلومات پانچ گھنٹوں بعد ملی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل صحافی عمران شفقت کو بھی لاہور میں ایف آئی اے نے انکی رہائش گاہ سے گرفتار کر لیا تھا۔
After abduction of @simranshafqat, another terrible news: brother of @HamidMirPAK sahb, Senior Journalist #AmirMir is also missing from last 5 hours.#BringBackImranShafqat #BringBackAmirMir pic.twitter.com/SwZ5Ja5rf0
— Asad Ali Toor (@AsadAToor) August 7, 2021
اس سے قبل صحافی اسد علی طور نے لکھا تھا کہ عمران شفقت کے اغواء کے بعد گوگلی نیوز کے مالک عامر میر کی گمشدگی کی اطلاعات بھی ملی ہیں۔ جو کہ پچھلے پانچ گھنٹوں سے غائب ہیں اور ان سے رابطہ نہیں ہو پارہا۔ اہل خانہ کے مطابق انہوں نے ممکنہ تمام ذرائع سے رابطہ کیا مگر ان کا کچھ پتہ نہیں چل سکا۔
واضح رہے کہ چند لمحوں قبل سینئرصحافی اور وی لاگر عمران شفقت کو بھی لاہور میں ان کی رہائش گاہ سے اغواہ کر لیا گیا۔
عمران شفقت ایک صحافی ہیں جو مختلف چینلز کے ساتھ بطور رپورٹر بھی منسلک رہ چکے ہیں جبکہ آج کل وہ اپنے یوٹیوب چینل ‘ ٹیلنگز وی عمران شفقت’ پر تجزئیے اور تبصرے پیش کرتے تھے جس کوکوئی بھی معاشرتی ادارہ قبول کرنے کے لیے تیارنہیں








