سعودی تیل تنصیباب پر حملہ خطر ناک جارحیت ہے، متحدہ عرب امارات

0
43

متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ انور قرقاش نے سعودی عرب میں ہفتے کے روز تیل کی دو تنصیبات پر ہونے حملے کو ایک خطر ناک جارحیت قرار دے دیا.

منگل کے روزں قرقاش نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ "ارامکو کی تنصیبات پر دہشت گرد حملے کا کوئی بھی جواز نہیں ہے اور اور ایسے عمل کو کسی صورت بھی قابل قبول نہیں کیا جا سکتا ہے … انہوں نے ان حملوں‌ کے بعد کہا کہ اس موقع پر ہر عرب ملک اور عالمی برادری کی خظے کی سلامتی کے لیے متحد ہو کر کھڑے ہونا چاہیے.

اس سلسلے میں امریکی صدر نے وایٹ ہاوس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا “قیمتیں بہت زیادہ بلند نہیں ہوئیں اور ہمارے پاس تیل کے بڑے ذخائر ہیں محفوظ ذخائر ہیں۔ ہم ان میں سے ایک خاص حصہ چالو کر کے اور دیگر ممالک بھی اشتراک کریں تو ہم سپلائی کے اس خلا کو پر کر سکتے ہں
حملوں کی وجہ سے جو نقصان ہوا اس پر پاکستان بھی اپنا رد عمل ہوا ہے.ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے سعودی عرب میں آئل پمپنگ اسٹیشن پرڈرون حملے کی شدید مذمت کی ہے ،ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان توقع کرتا ہے اس قسم کے حملے نہیں دہرائے جائیں گے ،پاکستان موجودہ حالات میں سعودی عرب کے ساتھ مکمل ہمدردی اور حمایت کرتا ہے ،اس قسم کے حملے جس سے تجارتی سرگرمیوں میں تعطل اور خوف پیدا ہو معاف نہیں کئے جا سکتے ،پاکستان سعودی عرب کے امن و سلامتی میں ساتھ کھڑا ہے

Leave a reply