امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر میں واقع امریکی ایئر بیس ’العدید‘ پر ایرانی میزائل حملے کو کمزور اور غیر مؤثر قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے اس حملے سے قبل امریکا کو پیشگی اطلاع دی تھی، جس کی وجہ سے کوئی جانی یا بڑا مالی نقصان نہیں ہوا۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ مجھے یہ کہتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ کسی بھی امریکی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، اور مادی نقصان بھی نہ ہونے کے برابر رہا۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ایران شاید اپنا غصہ نکال چکا ہے، اور امید ہے کہ اب مزید نفرت دیکھنے کو نہیں ملے گی۔میں ایران کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ اس نے حملے سے پہلے ہمیں آگاہ کیا، جس کے باعث ہم نے بروقت حفاظتی اقدامات کر لیے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ پُرامید ہیں کہ ایران اب خطے میں امن و استحکام کی جانب بڑھے گا، اور ساتھ ہی انہوں نے اسرائیل کو بھی مشورہ دیا کہ وہ بھی امن کی راہ اختیار کرے۔واضح رہے کہ چند روز قبل ایران نے امریکی حملوں کے ردعمل میں قطر میں موجود امریکی بیس کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا تھا، جس پر عالمی سطح پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

کراچی: تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 2 بچیوں کا باپ جاں بحق

ٹرمپ کا دعویٰ امریکی میڈیا نے جھوٹا قرار دے دیا

وزیراعظم کا سعودی سفیر سے رابطہ، امن کی بحالی پر مل کر کام کرنے پر اتفاق

وزیراعظم کا قطری سفیر سے رابطہ، ایران کے میزائل حملے پر تشویش کا اظہار

Shares: