سیالکوٹ، ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے حاملہ خاتون بچے سمیت جاں بحق
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال میں ایک نجی فیملی اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت حاملہ خاتون اور اس کے بچے کی موت کی وجہ بن گئی.
تفصیلات کے مطابق سمبڑیال کے نواحی علاقے کوٹ بلند کی رہائشی خاتون دوران حمل کئی ماہ سے اسی نجی اسپتال سے چیک اپ کروا رہی تھیں. اسپتال کے عملہ اور ڈاکٹرز نے نارمل ڈلیوری بتاکر اسپتال میں داخل کرلیا لیکن ڈلیوری سے کچھ دیر پہلے جبری طور پر آکسیجن اتار کر کسی اور اسپتال میں جانے کا کہہ دیا اور ہال میں بٹھا دیا جہاں ہر خاتون ایمبولینس کے انتظار میں وہی ہال میں دم توڑ گئیں. خاتون کی ایک سال قبل شادی ہوئی تھی. پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جبکہ اسپتال کا عملہ ڈاکٹروں سمیت روپوش ہوچکا ہے.