مزید دیکھیں

مقبول

حاملہ خواتین اور بچوں کیلئے اسموگ انتہائی خطرناک ہے،طبی ماہرین

طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ حاملہ خواتین کیلئے اسموگ انتہائی خطرناک ہے۔

باغی ٹی وی : دنیا بھرمیں آلودگی میں نمبر وَن شہر لاہور میں کئی عشروں سے ائیر کوالٹی انڈیکس خطرناک حدوں کو چھوتے ہوئے 300 سے ساڑھے 400 کے درمیان رہ رہا ہے جو انسانی صحت کیلئےانتہائی مضر ہےاسپتالوں کی او پی ڈیز میں مریضوں کا رش رہتاہے، ایک ایک اسپتال میں روزانہ 600 سے زائد اسموگ سے متاثرہ بچے، جوان اور بوڑھے آرہے ہیں۔

لاہورسمیت دیگر شہروں میں اسموگ میں کمی کے لیے ماحولیاتی ایمرجنسی نافذ

ماہرین کے مطابق لاہور میں سانس، دمے، سینے کا انفیکشن، نزلہ، زکام اور بخار جیسی بیماریاں عام ہو رہی ہیں۔ فضا میں آکسیجن کی کمی کے باعث حاملہ خواتین اور ان کے بچوں کو بھی آکسیجن پوری نہیں ملتی جس کی وجہ سے زچہ و بچہ کو زیادہ مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسموگ کی وجہ سےقوت مدافعت کم ہو جاتی ہے، خصوصاً حاملہ خواتین کا آکسیجن لیول کم رہتا ہے، بچے کو بھی آکسیجن کم ملتی ہے اور اگر حاملہ خاتون دمہ کی مریضہ ہو تو زیادہ پریشانی ہوتی ہے، شہری صبح اورشام کے اوقات میں کھڑکیاں بند رکھیں، چمشے لگائیں اور ماسک پہن کر گھروں سے نکلیں۔

شہریوں کے مطابق حکومت اسموگ پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہے، فیکٹریاں ٹائر جلاتی ہیں جبکہ فصلوں کو آگ لگانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

دوسری جانب لاہور سمیت دیگر شہروں میں اسموگ میں کمی کے لیے ماحولیاتی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے پر پابندی عائد ہے-

پرویز الہٰی نے اسموگ میں کمی کیلئے وضع کردہ پلان پر موثر انداز میں عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا اور کہا کہ اسموگ کا سبب بننے والے عوامل پر قابوپانے کیلئے کارروائی عمل میں لائی جائے،محکمہ تحفظ ماحول،ٹرانسپورٹ، انڈسٹریز اور انتظامیہ کے افسران فیلڈ میں خود جائیں،اسموگ میں کمی کیلئے جاری ایس او پیز پر عملدرآمدمیں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والے افراد کیخلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے،دھواں دینے والی گاڑیوں کے خلاف بلاتفریق قانونی کارروائی جاری رکھی جائے-

کراچی :ڈاکو خاتون سے شیر خوار بچی چھین کر فرار ہو گئے

دوسری جانب پنجاب میں تعلیمی اداروں کو لیٹر بھجوائے گئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ تمام چیف ایگزیکٹو آفیسر کو اطلاع دی جاتی ھے کہ ایک بار پھر ٹیچرز اور سٹوڈنٹس کو فیس ماسک پہنائیں جائیں۔ذیادہ سے ذیادہ پانی پلائیں۔بچوں کو آنکھیں کو ہاتھ نا لگانے دیں اور صفائی کا خیال رکھیں۔

سموگ کا باعث بننے والے یونٹس کے خلاف کارروائیاں لاہور میں جاری ہیں،تحصیل شالیمار کے علاقے میں پراولیسس پلانٹس کی چیکنگ کی گئی. 02 پراولیسس پلانٹس ،02 سٹیل ری رولنگ یونٹس اور 05 چربی پگھلنے والے یونٹس کو مسمار کروایا گیا.طیب پراولیسس پلانٹ کو مسمار کروا کر مالک عبدالرحمن کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج بھی کروایا گیا. گل خان پراولیسس پلانٹ کو بھی مسمار کروایا گیا. ایک خالی پلاٹ میں 1000 چھپائے ہوئے کاربن بیگز کو بھی موقع پر تلف کروایا گیا. سموگ کا باعث بننے والے یونٹس کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی.

معروف نقاد، محقق اور مترجم مظفر علی سید کا یوم پیدائش