باغی ٹی وی: ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے وضاحت کی ہے کہ حالیہ ایرانی میزائل حملہ قطر کے خلاف نہیں تھا بلکہ یہ کارروائی اسرائیلی حملوں میں امریکا کی شمولیت کے ردعمل میں کی گئی۔
ایرانی صدر نے گفتگو کے دوران کہا کہ ایران قطر کے ساتھ برادرانہ، دوستانہ اور تعمیری تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے، اور حملے کا مقصد کسی طور پر قطر سے مخاصمت نہیں تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ایران نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں واقع امریکی فوجی اڈے "العدید” پر میزائل حملے کیے تھے، جس کی تصدیق ایرانی سرکاری ٹی وی اور پاسدارانِ انقلاب نے بھی کی تھی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق یہ حملے امریکا کی جانب سے اسرائیل کی حمایت اور حالیہ فضائی کارروائیوں کے جواب میں کیے گئے۔ حملے سے کچھ ہی دیر قبل قطر نے اپنی فضائی حدود بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس سے تین دن پہلے یہ اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں کہ امریکا نے اپنے 40 جنگی طیارے العدید فوجی اڈے سے منتقل کر دیے ہیں۔
ایران کے پاس امریکی افواج پر حملے کی نمایاں صلاحیت باقی ہے، امریکی سینئر کمانڈر
گنڈاپور نے 11 کروڑ کے بسکٹ ، 240 ارب عیاشیوں پر خرچ کیے ، اپوزیشن لیڈر کا انکشاف