بینظیر پرحملے کے بعد رحمان ملک زرداری ہاوَس کیوں بھاگ گئے تھے؟ فیاض الحسن چوہان

بینظیر پرحملے کے بعد رحمان ملک زرداری ہاوَس کیوں بھاگ گئے تھے؟ فیاض الحسن چوہان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بینظیر پرحملے کے بعد رحمان ملک زرداری ہاوَس کیوں بھاگ گئے تھے؟رحمان ملک بینظیربھٹوکےچیف سیکیورٹی آفیسر تھے،بینظیربھٹو کی لاش کے پوسٹ مارٹم سے انکار کیوں کیاگیا؟ بلاول بھٹو آج اپنے والد سے ان سوالوں کا جواب مانگیں

فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری گروپ کے سی ای او ہیں،بلاول بھٹو زرداری کو نیب میں پیش ہونا ہوگا،آپ راولپنڈی میں کرائے کے جتنے لوگ اکٹھے کرلیں کوئی فائدہ نہیں ہونا،آپ کھربوں روپے غریب عوام پر لگا دیتے تو بہت اچھا ہوتا،بلاول کے پاپا نے بھی نیب میں پیش نہ ہونےسے متعلق متکبرانہ بیان دیاتھا،

بے نظیر کی برسی، جائے شہادت لیاقت باغ میں سجے گا میدان

بے نظیر قتل کی تحقیقات دوبارہ کرنے کا فیصلہ ،زرداری کیلئے ایک اور مشکل

واضح رہے کہ بے نطیر بھٹو پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم تھیں جنہیں 27 دسمر 2007 کو لیاقت باغ میں جلسے کے بعد جلسہ گاہ سے باہرنکلتے ہوئے بم دھماکے میں شہید کر دیا گیا تھا .بے نظیر کی شہادت کے بعد ہونیوالے الیکشن میں پیپلزپارٹی کی حکومت بنی تھی اور آصف زرداری صدر پاکستان بنے تھے. پیپلزپارٹی نے حکومت بنانے کے بعد بے نظیر قتل کی تحقیقات اپنے پرانے مطالبے کے مطابق اقوام متحدہ سے کروانے کے لیے درخواست دی جو اس نے قبول کر لی تھی۔ آصف علی زرداری نے بے نظیر کے قتل کی پہلی برسی پر دعویٰ کیا تھا کہ انھیں معلوم ہے کہ قاتل کون ہیں۔ لیکن صدر مملکت بن جانے کے بعد قتل کی دوسری برسی پر اپنی تقریر میں اس حوالہ سے کچھ نہیں کہا .

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 9 سال8ماہ بعد بے نظیر قتل کیس کا فیصلہ سنایا تھا .عدالت کے جج اصغر خان نے فیصلہ سناتے ہوئے پولیس افسران ، سابق سی پی او راولپنڈی سعود عزیز اور سابق ایس پی سٹی خرم شہزاد کو مجموعی طور پر17، 17سال قید ، پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے5 ملزمان بری کردیے تھے

بے نظیر کی برسی، فاروق ستار نے ایسا مطالبہ کر دیا کہ پیپلز پارٹی ہوئی پریشان

Comments are closed.