خون کابدلہ خون،مساجد کا بھی بدلہ ہو گا تو سینے ٹھنڈے ہوں گے،مودی کی چیخیں دنیا سنے گی،شرکا
پاکستانی قوم بھارت کو منہ توڑ جواب دینےکی منتظر ہے، خالد مسعود سندھو،قاری یعقوب شیخ
پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام بھارتی حملوں میں شہید ہونے والے پاکستانی شہدا کی ملک بھر میں غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی،بعدنمازجمعہ شہدا کے نمازجنازہ میں شہریوں نے بھارتی جارحیت کیخلاف شانہ بشانہ رہنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ پاکستان کے دفاع کے لئے فوج کا سپاہی ہے،نماز جنازہ کے دوران جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے، شہری پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے، شہریوں نے پاکستانی پرچم بھی تھام رکھے تھے، لاہور میں ہال روڈ پر شہدا کی نماز جنازہ ادا کی گئی،صدر مرکزی مسلم لیگ خالد مسعود سندھو، جنرل مرکزی مسلم لیگ لاہور مزمل اقبال ہاشمی نے نماز جنازہ کے شرکا سے خطاب کیا.
پاکستان کے شہروں لاہور،اسلام آباد،کراچی،پشاور، فیصل آباد، بہاولپور،ملتان،حیدرآباد،کوئٹہ، سکھر،سیالکوٹ، شیخوپورہ، گوجرانوالہ،میانوالی، ننکانہ، چنیوٹ، اوکاڑہ،ساہیوال، خانیوال،مردان، سوات، چترال، مالا کنڈ،لاڑکانہ، نواب شاہ،خیر پور ،سرگودھا،گجرات، منڈی بہاؤالدین،حافظ آباد،خوشاب، چکوال،جہلم،راولپنڈی، مانسہرہ، ایبٹ آبادسمیت دیگر چھوٹے بڑے شہروںمیں بھارتی حملوں میں پاکستان کے شہروں میں شہید ہونے والے افراد کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی،اس موقع پر مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں نے بھی خطاب کیا، نماز جنازہ کے شرکا نے بھارتی جارحیت کی مذمت کی اور کہا کہ ہمارے سینے تب ٹھنڈے ہوں گے جب خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا
غائبانہ نماز جنازہ کے اجتماعات سے خطابات کرتے ہوئے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو، قاری محمد یعقوب شیخ، فیصل ندیم، چوہدری محمد سرور، مزمل اقبال ہاشمی، احمد ندیم اعوان ،احسن تارڑ،احسان اللہ منصور، انعام الرحمان،حمید الحسن گجر و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے جو جارحیت کی اس کا جواب ملےگا، مودی کی چیخیں دنیا کو سنائیں دیں گی، پاکستانی مساجد پر حملے، بے گناہ ،معصوم شہریوں کی شہادت ہوئی، شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، بھارت کی تباہی کا وقت قریب ہے،پاکستانی قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، خون کابدلہ خون،مساجد کا بھی بدلہ بھی لیا جائے تو سینے ٹھنڈے ہوں گے،مودی کی چیخیں دنیا سنے گی، رافیل گرے تو ڈرون آئے وہ بھی واپس نہ گئے،اب پاکستان کی باری ہے،اب تک پاکستان نے دفاع کیا،پاکستانی قوم بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کی منتظر ہے، بھارت کو جواب نہ دینے کے بیانات قومی جذبات کے برعکس،وزرا ہوش کے ناخن لیں،بھارتی جارحیت پر قوم متحد، علماء کرام،مدارس کے طلبا جانیں قربان کرنے کو تیار ہیں،پاکستانی شہدا کا بدلہ نہ لیا تو تاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گی، باتیںنہیں عملی اقدامات کریں.