جینیوا:مستقبل کے وزیراعظم ؟ حماد اظہر کو بین الاقوامی ادارے نے بڑا اعزاز دے دیا،اطلاعات کےمطابق عالمی اقتصادی فورم (ڈبلیو ای ایف) نے وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر کا نام نوجوان عالمی رہنماؤں کی فہرست میں شامل کرلیا۔
ذرائع کے مطابق ورلڈ اکنامک فورم نے نوجوان عالمی رہنماؤں کی فہرست جاری کی جس میں تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی کا نام بھی شامل کیا گیا۔عالمی اقتصادی فورم کی جانب سے جاری ہونے والی فہرست میں حماد اظہار کا نام 114 نوجوان عالمی رہنماؤں کے ساتھ شامل کیا گیا، انہیں ادارے کی جانب سے یہ اعزاز کم عمر وزیر بننے اور اچھے انداز سے سیاسی خدمات انجام دینے پر دیا گیا۔
بین الاقوامی ادارے کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں اگر جنوبی ایشیا کی بات کی جائے تو حماد اظہر کو دوسرا نمبر دیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں پاکستانی خاتون صحافی کا نام بھی فہرست میں شامل کیا گیا۔ حماد اظہر کا کہنا تھا کہ نوجوان عالمی رہنما کی فہرست میں نام شامل ہونا میرے لیے بہت فخر کی بات ہے۔ڈبلیو ای ایف کی جانب سے یہ اعزاز چالیس سال سے کم عمر ایسے شخص کو دیا جاتا ہے جو سول سوسائٹی، ثقافت، کلچر، کاروبار یا سرکاری سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائے۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے نوجوان رہنما حماد اظہراس حوالے سے خوش قسمت ہیں کہ جب وزیراعظم عمران خان نےامریکہ کے دوران ایک بہت بڑا تاریخی جلسہ کیا تھا اوراس وقت وہاں دسیوں ہزارلوگ موجود تھے ، اس دوران اجتماع گاہ سے یہ آوازیں آنے لگیںکہ ہمیں آپ پریقین ہے آپ ایمانداراورسچے لیڈرہیں، محب وطن ہیں ، لیکن آپ کے بعد اس ملک کی قیادت کون سنبھالے گا
یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ہزاروں کے اس مجمع میں وزیراعظم عمران خان نے وہاں جمع ہونےوالے پاکستانیوں سے کہا تھا کہ پریشان نہیں ہونا میں تمہیں دونوجوان رہنما دے کرجاوں گا جو سچے ، ایماندار،مخلص ، محب وطن اورپاکستانیوں کے لیے درد دل رکھنے والے ہیں
اس مجمع میں وزیراعظم عمران خان نے ہزاروں کے اس اجتماع کو کہا تھا کہ پہلا نوجوان رہنما حماد اظہر ہے جوملک کوچلانے کی صلاحیت رکھتا ہے اوردوسرا مخلص اورایماندارنوجوان رہنما مراد سعید ہے ،عمران خان نے اس موقع پر کہا تھا کہ میرے بعد یہ نوجوان اس ملک کی قیادت سنبھالیں گے