دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج مقدمے کیخلاف حماد اظہر کا عدالت سے رجوع

0
52
Hammad-Azhar

اسلام آباد ہائیکورٹ،سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج مقدمے کیخلاف عدالت سے رجوع کرلیا

عدالت میں دائر درخواست میں حماد اظہر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ تھانہ رمنا میں درج مقدمے میں 7 اے ٹی ختم کرنے کا حکم دے، مقدمے میں لگائی گئی دہشت گردی کی دفعات غیر قانونی اور غیر آئینی ہیں، 28 فروری کو تھانہ رمنا میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا،عمران خان کی پیشی پر پاکستان بھر سے لوگ اظہار یکجہتی کے لیے آئے، ہراساں اور بلیک میل کرنے کی غرض سے پوری پی ٹی آئی قیادت کو مقدمے میں نامزد کردیا گیا ،مقدمے میں نامزد کچھ ملزمان ضمانت حاصل کر چکے ہیں دیگر ملزمان نے شامل تفتیش ہوکر دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کی درخواست کی،تفتیشی افسر اپنی قانونی ذمہ داریاں نبھانے سے گریزاں ہیں،

عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

عمران خان کی محبت بھری شاموں کا احوال، سب پھڑے جان گے، گالی بریگیڈ پریشان

عمران خان پرلاٹھیوں کی برسات، حالت پتلی، لیک ویڈیو، خواجہ سرا کے ساتھ

واضح رہے کہ عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر تھانہ رمنا میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا ایک اور مقدمہ درج کیا گیا تھا یہ مقدمہ تھانہ ترنول کے ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا اور مقدمہ میں‌ لکھا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر ڈیوٹی پر معمور تھے تو 40 سے 50 افراد نعرے بازی کرتے ہوئے گروپ کی شکل میں آئے اور ان افراد نے پولیس کے ساتھ دھکم پیل کی شروع کردی جبکہ موقع سے 35 افراد کو گرفتار کیا گیا اور اس مقدمے میں کارسرکار میں مداخلت کی دفع شامل کی گئی ہیں.

Leave a reply