حماد اظہر نے ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کا کیس بہت اچھا پیش کیا،پاکستانیوں کواپنے سپوت پرفخرہوناچاہیے
اسلام آباد:حماد اظہر نے ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کا کیس بہت اچھا پیش کیا،پاکستانیوں کواپنے سپوت پرفخرہوناچاہیے،اطلاعات کےمطابق پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی مشکل سے نکالنے کےلیے عمران خان کی ٹیم کے اہم رکن بیرسٹرحماد اظہرنے ملک وقوم کی بہت خوبصورت انداز میں ترجمانی کی ،
ذرائع کےمطابق حماد اظہر کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے سینئرتجزیہ کارڈاکٹرشاہدمسعودکاکہناہےکہ وفاقی وزیرحماد اظہرنےایف اےٹی ایف میں پاکستان کا کیس بہت اچھےطریقےسے پیش کیا،اس وقت امر یکہ اورچین دونوں پاکستان کوگرےلسٹ سےنکالنے کیلئے تیار ہیں۔
ذرائع کےمطابق نجی ٹی وی کے خصوصی پروگرام ” لائیو ود ڈاکٹر شاہد مسعود” میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر برائے معاشی امور حماد اظہر نے ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کا کیس بہت اچھے طریقے سے پیش کیا ،پاکستان کو اس کے لیے تقریبا 2 مہینے اور ملے ہیں۔
ڈاکٹرشاہد مسعود نے پاکستان کے اس نوجوان رہمنا کی ملک وقوم کےلیے ترجمانی کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ اس حماد اظہرکی مدبرانہ کوششوں اوربھرپورترجمانی کی بدولت اس وقت امریکہ اور چین بیک وقت میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کے لیے رضامند ہیں،جبکہ بھارت سمیت دیگر ممالک کی لابیز نہیں چاہتی کہ پاکستان گرے لسٹ سے نکلے،کیونکہ یہ ممالک پاکستان کو بڑھتے دیکھنا نہیں چاہتے۔
ڈاکٹرشاہد مسعود نے کہا کہ دنیا کی دو سپر پاورز ،جن میں سے ایک اپنے آپ کو دنیا کی سپر پاور کہلاتی ہے یعنی امریکہ اور دوسری جو کہتی ہے کہ ہم اب سپر پاور بن چکے ہیں یعنی چین ،کا سینٹر پوائنٹ اس وقت پاکستان ہے ۔