![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2021/02/army-chief.1.jpg)
ہماری امن کی خواہش کوکمزوری نہ سمجھاجائے، آرمی چیف
باغی ٹی و ی؛ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہماری امن کی خواہش کوکمزوری نہ سمجھاجائے، مسلح افواج ہر طرح کےخطرات سےنمٹنےکی صلاحیت رکھتی ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پی اے ایف اکیڈمی اصغرخان میں مختلف کورسز کی گریجویشن تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تھے۔آرمی چیف نے پاس آؤٹ کیڈٹس کومبارکباد دی۔
آرمی چیف کا دورہ پی اے ایف اکیڈمی #PakArmy @OfficialDGISPR pic.twitter.com/nZAgyWL5TO
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) February 2, 2021
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان امن پسندملک ہے، پاکستان نےعلاقائی اورعالمی امن کیلئےبے پناہ قربانیاں دی ہیں، ہم امن بقائےباہمی اورباہمی احترام پرکاربندہیں، وقت ہےہرطرف امن کےلئےہاتھ آگے بڑھائیں۔