ہمارے تیل کے جہازوں کو نشانہ بنایا گیا تو نتائج خوفناک ہوںگے، امریکا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر مشرق وسطیٰ میں اس کے تیل بردار جہازوں کو حملوں کا نشانہ بنایا گیا تو اس کے سنگین اور خوفناک نتائج سامنے آئیں گے۔انہوں نے نام لیے بغیر ایران کو دھمکی دی ہے.
امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ اگر مشرق وسطیٰ میں کسی بھی امریکی جہاز کو نشانہ بنایا گیا تو اس کے نتائج سنگین ہوں گے۔اس سے پہلے خلیج فارس میں برطانوی آئل ٹینکر کو ایرانی فورسز نے اپنے قبضے میں لے لیا تھا.
اس تیل بردار جہاز کو 19 جولائی کو پکڑ لیا تھا۔ اسے دو ہفتے قبل برطانیہ نے جبل طارق کے ساحلوں کے نزدیک ایک ایرانی تیل بردار جہاز تحویل میں لے لیا تھا۔ بعد ازاں ایرانی جہاز کو 15 اگست کو چھوڑ دیا گیا تھا۔