کراچی: اداکار فواد خان نے کہا ہے کہ اُنہیں ڈرامہ سیریل ہمسفر کی کہانی نے متاثر نہیں کیا تھا بلکہ اُنہوں نے صرف پیسوں کی خاطر یہ ڈراما کیا۔
باغی ٹی وی : اداکار فواد خان نے حال ہی میں میزبان و اداکار احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے بلاک بسٹر ڈراما سیریل ’ہمسفر‘ سے متعلق چند انکشافات کیے-،اداکار نے کہا کہ “جب مجھے ’ہمسفر‘ کی آفر ہوئی تھی تو میں نے اس ڈرامے میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا، مجھے تین بار اسی ڈرامے کی آفر ہوئی تھی اور میں نے دو بار انکار کردیا تھا-
اداکاراؤں کو جسم دکھانے والے لباس نہیں پہننے چاہئیں،اداکار بلال
اداکار نے کہا کہ اس ڈرامے کی کہانی منفرد نہیں تھی، دیگر ڈراموں کے جیسی کہانی تھی، اسکرپٹ پڑھنے کے بعد بھی مجھے ڈرامے کی کہانی نے متاثر نہیں کیا تھا،یہ ڈراما صرف پیسوں کی خاطر کیا تھا جبکہ یہ ڈراما اپنی کاسٹ اور اپنے گانے کی وجہ سے مقبول ہوا تھا، ڈرا مے کی مقبولیت میں کہانی کا کوئی کردار نہیں،اس ڈرامے نے میرے کیریئر کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے لیکن اگر مجھے دوبارہ یہ ڈراما کرنے کا موقع ملا تو میں نہیں کروں گا۔