رابی پیر زادہ نے شادی کی خبروں کی تردید کر دی

جب ٹوٹا ہوا دل جُڑ جاتا ہے تو وہ کسی بھی چیز سے زیادہ مضبوط ہو جاتا ہے,رابی پیرزادہ
0
116
merriage

لاہور: سابقہ گلوکارہ اور سماجی کارکن رابی پیرزادہ کی دلہن بنے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس پر صارفین کی جانب سے انہیں شادی کی مبارکباد دی جا رہی ہے تاہم رابی پیرزادہ نے شادی کی کبروں کی تردید کی ہے-

باغی ٹی وی : اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی رابی پیرزادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی کچھ تصاویر پوسٹ کی ہیں جن میں وہ دلہن بنی ہوئی ہیں ایکس پر پوسٹ کی گئی تصاویر میں رابی پیرزادہ سلور رنگ کے خوبصورت عروسی لباس میں ملبوس ہیں جس کےساتھ اُنہوں نے دلکش زیور بھی پہنا ہوا ہے، تصویر کے ساتھ رابی پیرزادہ نے لکھا کہ جب ٹوٹا ہوا دل جُڑ جاتا ہے تو وہ کسی بھی چیز سے زیادہ مضبوط ہو جاتا ہے۔
https://x.com/Rabipirzada/status/1743527093731053586?s=20
رابی پیرزادہ نے ایک اور تصویر شئیر کی جس میں انہوں نے گلاب کے پھولوں کا ہار پکڑا ہوا ہے جبکہ اس تصویر کے کیپشن میں اُنہوں نے “الحمدللہ” لکھا، تصاویر وائرل ہوئیں تو صارفین نے اُنہیں شادی کی مبارکباد پیش کی اور کچھ صارفین نے اُن کے اچھے نصیب کے لیے دُعا بھی کی۔
https://x.com/Rabipirzada/status/1743608779445612699?s=20

بعد ازاں ایک پوسٹ میں شادی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے رابی پیرزادہ نے کہا کہ صرف واضح کرنے کے لئے، یہ میری شادی نہیں ہے، یہ ایک بیٹی کی شادی ہے جس کی ماں نے اکیلے ہی اس کی شادی کا اہتمام کیا اور میں ہمیشہ بہادر خواتین کی حمایت کرتی ہوں میں نے دلہن کا لباس پہن رکھا ہے جیسا کہ اس کی سرپرستی کی گئی ہے اور ہمیں شادی کے انتظامات میں والدہ کی مدد کرنی ہے۔ الحمدللہ
https://x.com/Rabipirzada/status/1743886859703599426?s=20
اس سے قبل دسمبر 2023 میں رابی پیرزادہ نے ایک شخص کا ہاتھ تھامے ہوئے تصویر اپنے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کی تھی، تصویر میں رابی پیرزادہ اور اُس شخص کا چہرہ نظر نہیں آرہا تھا لیکن دونوں گاڑی میں بیٹھے تھے۔

Leave a reply