پاکستان شوبز انڈسٹری سے عارضی کنارہ کشی اختیار کرنے والے حمزہ علی عباسی اور اُن کی بہن فضیلہ عباسی کی مصطفیٰ عباسی کے کے ساتھ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہو رہی ہے-

باغی ٹی وی : سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر حمزہ علی عباسی کی بیٹے مصطفیٰ عباسی کے ہمراہ ایک مختصر ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ماسک پہنے حمزہ عباسی نے بیٹے مصطفی کو گود میں اٹھایا ہوا ہے۔
https://www.instagram.com/p/CEy1G0sldZV/?igshid=1sgfcgde6exrr
دوسری جانب حمزہ علی عباسی کی بہن ڈاکٹر فضیلہ عباسی نے بھی مصطفیٰ کو اٹھائے مختلف ویڈیوز شیئر کیں ویڈیوز مین دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ بھتیجے کے ساتھ بہت خوش نظر آ رہی ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ مصطفیٰ کے ساتھ وقت گزارنے میں خوشی محسوس کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ معروف اداکار حمزہ علی عباسی اور اداکارہ نیمل خاور گزشتہ سال 25 اگست کو رشتہ ازدواج میں بندھ گئے تھے، شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی جوڑی حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور عباسی کے ہاں گزشتہ ماہ 3 اگست کو بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

حمزہ علی عباسی نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ بیٹے کی تصویر شئیر کر دی

Shares: