شادی کے بعد شوبز انڈسٹری سے کنارہ کش کرنے والی پاکستانی اداکارہ نیمل خاور اور اداکار حمزہ علی عباسی آج اپنی شادی کی پہلی سالگرہ منا رہے ہیں ۔
باغی ٹی وی : اداکار و میزبان حمزہ علی عباسی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی شادی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر اپنی بیوی نیمل خاور اور بیٹے محمد مصطفیٰ کے ہمراہ ایک سیلفی شیئر کی ہے۔
https://twitter.com/iamhamzaabbasi/status/1298439513405038598
حمزہ کی جانب سے شیئر کی گئی سیلفی میں حمزہ اور نیمل خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں اور حمزہ علی عباسی نے اپنے بیٹے محمد مصطفیٰ کو اٹھایا ہوا ہے ۔
حمزہ علی عباسی نے سیلفی شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں ایک قرآنی آیت کا ترجمہ بھی لکھا کہ ’ اور اس کی نشانیوں میں سے ایک نشانی یہ ہے کہ اس نے تمہارے لیے بیویاں پیدا کیں تاکہ تم ان میں سے راحت پاؤ اور اس نے تمہارے درمیان محبت اور رحم دلی پیدا کی اس میں غور کرنے والوں کے لیے یقیناً حق کی دلیلیں ہیں۔
حمزہ علی عباسی نے اپنی پوسٹ میں اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو بتایا کہ وہ اپنی شادی کی پہلی سالگرہ منا رہے ہیں۔
https://www.instagram.com/p/CEVfBEcDArO/?utm_source=ig_embed
دوسری جانب نیمل خاور نے بھی انسٹا گرام پربیٹے اور شوہر حمزہ علی عباسی کے ہمراہ خوبصورت سیلفی شئیراور اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ وہ اللہ پاک کا جتنا شکر ادا کریں کم ہیں ۔
واضح رہے کہ معروف اداکار حمزہ علی عباسی اور اداکارہ نیمل خاور گزشتہ سال 25 اگست کو رشتہ ازدواج میں بندھ گئے تھے، شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی جوڑی حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور عباسی کے ہاں رواں ماہ 3 اگست کو بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔