لاہور: اداکار حمزہ علی عباسی نے اپنی ہونے والی بیوی نمل خان کو انسٹاگرام پر فالو کرلیا.
تفصیلات کے مطابق حمزہ علی عباسی نے نمل خان کو انسٹاگرام پر فالو کرلیا. حمزہ علی عباسی نے اپنے اکاؤنٹ پر صرف نمل خان کو ہی فالو کیا ہے، اس کے علاوہ ان کے 2 لاکھ سے زیادہ فالورز ہیں. دوسری جانب حمزہ علی عباسی نے سوشل میڈیا پر شادی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ وہ شادی اللہ کو خوش کرنے کیلئے کر رہے ہیں، کچھ لوگ شادی محبت ہوجانے کی وجہ سے کرتے ہیں لیکن وہ شادی اللہ کو خوش کرنے کیلئے کر رہے ہیں.
واضح رہے کہ انہوں نے شادی کی تاریخوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ "25 اگست کو نکاح کی تقریب سادگی سے کی جائے گی اور ولیمہ کی تقریب بھی انتہائی سادگی کے ساتھ 26 اگست کو کی جائے گی، اور پھر ہم دونوں باقی زندگی اللہ کو خوش رکھنے کی کوشش کریں گے”.








