حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ اللہ کا شکر ہے وہ ڈرامہ سیریل ’الف‘ پروجیکٹ کا حصہ بنے

باغی ٹی وی: جیو ٹی وی کے مقبول ڈرامہ سیریل الف گذشتہ روز آخری قسط 24 کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا ہے جس کے اختتام پر مرکزی کردار حمزہ علی عباسی (قلب مومن) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کیا انہوں نے لکھا کہ وہ اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں وہ الف جیسے پروجیکٹ کا حصہ بنے انہوں نے کہا الف کا مقصد ہی یہ تھا کہ لوگ اپنی زندگیوں پر غور و فکر کریں اور اللہ تعالی کی قربت حاصل کریں

خیال رہے کہ اس سے پہلے احسن خان کا بھی اس پرہجیکٹ کے بارے میں بیان آیا تھا کہ وہ خوش نصیب ہیں جو انہیں الف جیسے پروجیکٹ میں کام کرنے کی آفر ہوئی ’الف‘ ڈرامہ کے پروجیکٹ کے دوران ہی حمزہ عباسی نے اداکاری چھوڑنے کا اعلان کیا تھا انہوں نے کہا تھا وہ اس پلیٹ فارم کو اب اسلام کی تبلیغ کے لئے استعمال کریں گے


واضح رہے کہ روحانیت صوفی اور محبت کی داستان پر مبنی ڈرامہ سیریل ’الف‘ میں حمزہ علی عباسی(قلب مومن)، احسن خان(طہ)، سجل علی (مومنہ سلطان )اور کبری خان (حسن جہاں ) ، سلیم معراج (سلطان صاحب ) اور نظر سہبائی (عبدالعلی) نے مرکزی کردار ادا کئے

ڈرامے کا او ایس ٹی شجاع حیدر اور مومنہ مستحسن نے گایا جبکہ اس کی کمپوزیشن خود شجاع حیدر نے دی ہیں

ڈرامہ سیریل الف کو عمیرہ احمد نے لکھا ہے جسکی ڈائریکشن حسیب حسن نے دی ہیں جبکہ ہدایات ثنا شاہنواز نے دی ہیں ’الف‘ جیو انٹرٹینمنٹ کا مقبول ترین ڈرامہ جو گذشتہ سال اکتوبر میں آن ائر ہوا تھا

Shares: