پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے سماجی رابطوں کی ویبسائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میری گزارش تمام پاکستانی آرٹسٹز خاص طور پر سوشل میڈیا پر جن کی بہت زیادہ فین فالوونگ ہے کہ زرا اپنے آپ سے نہایت بے ریائی کے ساتھ پوچھیں کہ آپ لوگ کشمیر کے لیے اپنی آواز کیوں نہیں اٹھاتے؟ کیا آپ سب کو یہ لگتا ہے کہ آپ کے آواز اٹھانے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا؟
حمزہ علی عباسی نے مزید کہا کہ کیا آپ سب آرٹسٹز یہ مانتے ہیں کہ آپ سب اس مسئلے سے انجان ہیں اور اپنی رائے کا اظہار نہیں کر رہے؟ یا آپ اس معاملے میں مداخلت ہی نہیں کرنا چاہتے اور اس سے آپ کے بھارتی مداح متاثر ہوں گے یا پھر اپنے مستقبل کے کام کی پرواہ ہے؟
انہوں نے کہا کہ مہربانی کر کے میری بات پر غور فرمایا جائے اور دیکھا جائے کہ ہمارے ہمسایوں کے ساتھ کتنا ظلم ہو رہا ہے. اس پر سب کو اپنی آواز اٹھانی چاہیے ( ہم صرف اتنا ہی کر سکتے) لیکن آپ سب خاموش ہیں. اور یاد رکھیں کہ آپ کے مداح ایک دن آزمائش بن جائیں گے جب آپ سب اللہ تعالی کے سامنے جواب دہ ہوں گے.
واضح رہے کشمیر میں مسلمانوں پر ظلم بڑھتا جا رہا ہے لیکن بھارتی حکومت اس مسئلے پر آنکھیں بند کیے ہوئے ہے اور کشمیری مدد کے طلبگار ہیں.