شوبز انڈسٹری کی چکا چوند ہی کچھ اس طرح کی ہوتی ہے کہ ہر کوئی اس سے متاثر ہوتا ہے اور نہ چاہتے ہوئے بھی اس کے رنگ میں رنگ جاتا ہے. اس انڈسٹری سے وابستہ لڑکے لڑکیاں اپنا ہر لحاظ سے خیال کرتے ہیں اور جو بھی کرنا پڑے کرتے ہیں. اداکار حمزہ علی عباسی بھی خود کا بہت خیال رکھتے ہیں لہذا انہوں نے اپنے بالوں کے لئے ایک ٹریٹمنٹ کروایا ہے. اس ٹریٹمنٹ کا نام ہئیر فال ٹریٹمنٹ ہے. حمزہ علی عباسی نے اپنے بالوں کا ٹریٹمنٹ اپنی بہن فضیلہ عباسی سے کروایا ہے. اداکار حمزہ علی عباسی نے اس حوالے سے انسٹاگرام پر ایک وڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے ہئیر ٹرانسپلانٹ کے حوالے سے بات کی اور کہا کہ بال گرنے سے پہلے ہی انکا
ٹریٹمنٹ کروا لینا چاہیے. یاد رہے کہ حمزہ علی عباسی کی حال ہی میںفلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ ریلیز ہوئی ہے اس میں انہوں نے نوری نت کا کردار ادا کیا ہے. نوری نت کے اس کردار کو بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے.فلم دو سو کروڑ کا بزنس کر چکی ہے اور مسلسل پاکستان سمیت دنیا بھر کے دیگر ممالک میں تاریخی بزنس کررہی ہے. فلم میں فواد خان حمائمہ ملک فارس شفیع سمیت سب کی اداکاری اچھی ہے لیکن حمزہ علی عباسی کی اداکاری کو سب سے زیادہ سراہا گیا ہے.