حمزہ علی عباسی نے مولا جٹ کے وڈیو کلپس بناکر شئیر کرنے والوں‌ کو کر دیا خبردار

عمارہ حکمت اور بلال لاشاری نے دا لیجنڈ آف مولا جٹ کے سینما میں‌بنائی گئی وڈیوز کے کلپس شئیر کرنے والوں سے درخواست کی تھی کہ وہ ایسا نہ کریں لیکن ایسا مسلسل ہوتا رہا ، آخر کار عمارہ حکمت کو سخت ایکشن لینا پڑا. اب آگئے ہیں حمزہ علی عباسی بھی میدان میں انہوں نے بھی اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر ایسا کرنے والوں‌کو خبردار کر دیا ہے اور کہا ہے کہ ایسا کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائےگا. یاد رہے کہ حمزہ علی عباسی نے دا لیجنڈ آف مولا جٹ کے پریمئیر میں شرکت نہیں کی تھی کیونکہ وہ بیمار تھے لیکن وہ مسلسل اپنی فلم کی تشہیر سوشل میڈیا پر کررہے ہیں اور اپنے مداحوں کو متحرک بھی کررہے ہیں کہ وہ سینما گھروں میں جا کر فلم دیکھیں.

تاہم مسلسل فلم کے وڈیو کلپس سوشل میڈیا پر اپلوڈ کئے جا رہے ہیں. اس فلم کو پاکستان سمیت دنیا کے تیس ممالک میں ریلیز کیا گیا ہے.فلم کو دیکھنے کےلئے بھارتی شائقین بھی خاصے پرجوش نظر آتے ہیں لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کشیدہ ہونے کی وجہ سے ایسا ہونا فی الحال ممکن نہیں ہے. فلم کی پوری کاسٹ خاصی تعریفیں سمیٹ رہی ہے. فواد خان اور حمزہ علی عباسی کی جوڑی کو بے حد سراہا جا رہا ہے اور کہا جا سکتا ہے کہ یہ فلم اس سال کی سب سے بڑی پاکستانی ہٹ ہے.

Comments are closed.