اداکار حمزہ علی عباسی جن کی حال ہی میں فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ نے تین سو کروڑ کمائے ہیں ، چھ ماہ پہلے ریلیز ہونے والی یہ فلم مسلسل بزنس کررہی ہے. انہوں نے اب اپنے اگلے پراجیکٹ سے امیدیں لگا لی ہیں. کہا جا رہا تھا کہ اب جبکہ ان کی فلم سپر ہٹ ہو چکی ہے وہ شاید ٹی وی کا دوبارہ رخ نہ کریں لیکن انہوں نے ایسی تمام باتوں کو غلط ثابت کر دیا ہے کیونکہ وہ ٹی وی پر جلد ہی نظر آنے جا رہے ہیں. حمزہ علی عباسی آئزہ خان کے ساتھ ڈرامہ سریل جان جہاں میں نظر آئیں گے.اے آر وائی پر نشر ہونے والے اس ڈرامے کی ڈائریکشن قاسم علی مرید کررہے
ہیں. حمزہ علی عباسی سے سوشل میڈیا پر ان کے ایک مداح نے پوچھا کہ حمزہ بھائی ڈرامہ کب آن ائیر جائیگا تو انہوں نے کہا کہ مجھے بہت امید ہے کہ اسی سال یہ ڈرامہ آن ائیر جائیگا اور مجھے یہ بھی بہت امید ہے کہ نوری نت کے بعد شائقین مجھے جان جہاں کے اہم کردار میں بھی پسند کریں گے. یاد رہے کہ آئزہ خان اور حمزہ علی عباسی پہلے بھی ایک ساتھ پیارے افضل میں جولہ گر ہو چکے ہیں شائقین ان کو ایک ساتھ کافی پسند کرتے ہیں. اور اس نئے ڈرامے میں ان کو ایک ساتھ دیکھنے کےلئے بےتاب ہیں .