واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے.
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق القاعدہ کے سرگرم کارکن اور اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن کی ہلاکت ہوچکی، اب ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اس بات کی باقاعدہ تصدیق کردی ہے. صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے تصدیق کی کہ حمزہ بن لادن امریکہ کے آپریشن میں مارا جاچکا ہے، حمزہ بن لادن کو پاکستان اور افغانستان کی سرزمین پر فضائی آپریشن کے دوران مارا گیا ہے. دوسری جانب جب جولائی میں حمزہ بن لادن کی ہلاکت کے حوالےسے خبریں آرہیں تھیں، اس وقت ڈونلڈ ٹرمپ نے اس حوالے سے کوئی بھی تصدیق نہیں کی تھی بلکہ انہوں نے کہا کہ جس دہشتگرد کو مارا گیا ہے وہ امریکہ کو دھمکیاں دیتا تھا.
واضح رہے کہ جولائی 2019 میں امریکہ نے پاکستان اور افغانستان کی سرزمین پر فضائی آپریشن کیا تھا، جس میں حمزہ بن لادن کی ہلاکت کی خبریں زیر گردش تھیں.








