لاہور : شریف ماں باپ کے بیٹے کو برے دوستوں کی صحبت نے برباد کرکے رکھ دیا ، ماں باپ کو بھی بیٹے کی نشئی ہونےکے طعنوں نے جہاں پریشان کر رکھا تھا وہاں وہی بیٹا ہمیشہ کے لیے داغ فراق دے گیا ، اطلاعات کے مطابق دوستوں کی بار بی کیو پارٹی آئس ڈرگ کی نذر ہو گئی، جوہر ٹاؤن کا رہائشی سیکنڈ ایئر کا طالب علم حمزہ محمود نشے کی زیادتی کے سبب دم توڑ گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق شہر ڈرگ کا مکروہ دھندا کرنے والوں کے حوالے، پولیس ، انتظامیہ اورعوامی نمائندے بدستور خواب خرگوش میں۔ سیکنڈ ایئر کے طالب علم حمزہ نے دوستوں کی جانب سے مجبور کرنے پر آئس نشہ لیا اور زندگی کی بازی ہار بیٹھا۔ جوہرٹاؤن پولیس نے دوستوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے ایک کو گرفتار کرلیا۔
دوسری طرف حمزہ کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ پولیس کی نااہلی کے باعث ان کے بچے کی جان چلی گئی، شہر میں آئس کی فروخت دھڑلے سے جاری ہے۔حمزہ کے ورثا نے حکومت سے درخواست کی کہ وہ اس نشے کے خلاف کارروائی کرکے اس کا خاتمہ کرے