لاہور:حمزہ ملک کی خوبصورت ،دلوں کوسکون ، فرحت بخشنے اور خوش کردینے والی آواز میں درود شریف کا تحفہ ،باغی ٹی وی کےمطابق پاکستان کے معروف نوجوان نعت خواں سنگر حمزہ ملک نے رمضان المبارک کے اس مقدس مہینے میں درود شریف کو اپنے مخصوص انداز میں پیش کرکے سننے والوں کےدل منور کردیئے
باغی ٹی وی کے مطابق نوجوان سنگرحمزہ ملک نے اپنے اس نئے والیم میں درود شریف کو اپنی خوبصورت آواز میں پیش کیا ہے ،جو دیکھتے ہی دیکھتے بڑا مقبول ہوگیا ہے، اس میں حمزہ ملک جس طرح درود شریف کے ورد کے ساتھ ساتھ بڑی عمر کے بزرگوں کو جو مقام دیتا ہے وہ بھی بہت قابل تعریف اور قابل تقلید ہے،
باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے حمزہ ملک نے کہا کہ درود شریف کو جس انداز سے انہوں نے پیش کیا ہے ، وہ ان کے لیے بہت بڑی سعادت ہے ، حمزہ ملک نے مزید کہا کہ وہ اس بات پربہت خوش ہیں کہ میرے پاکستانیوں نے ان کی اس کوشش کو پسند کیا ہے
حمزہ ملک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور ان سے یہ دعا کی درخواست بھی کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کی نبی رحمت کی خدمت میں یہ درودوسلام قبول فرما کر گناہ بخش دے، ان کا کہنا تھا کہ وہ اللہ سے یہ بھی دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہر وقت اپنے نبی کی ذات پردرود وسلام پیش کرنے کی توفیق عطا فرمائے
یاد رہے کہ میوزک انڈسٹری میں حمزہ ملک کا نام نیا نہیں وہ اس سے قبل تیرے بنا ، محرمہ، ڈھولنا، عادت اور داستان میں اپنی آواز کا جادوجگا چکے ہیں جسے شائقین کی جانب سے بیحد پذیرائی حاصل ہوچکی ہے