لاہور:ڈسکہ انتخابات پرحمزہ شہباز کا ردعمل بھی آگیا،اطلاعات کے مطابق ‏پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے ڈسکہ انتخاب میں فتح پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی کا شکراداکرتے ہیں جس نے عوام کی فتح کا سورج طلوع کیا

حمزہ شہباز نے اس موقع پر کہا کہ الحمداللہ، آج عوام اور ووٹ جیت گیا، ووٹ چور سلیکٹڈ مافیا ہار گیا،‏ڈسکہ کے زندہ باد عوام نے ووٹ چوری، آٹا، چینی، بجلی، گیس، دوائی چوروں سے بدلہ لیا

حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ ڈسکہ کے شیر دلیر عوام نے قائد محمد نوازشریف اور شہبازشریف کی عوامی خدمت اور حب الوطنی پر مہر لگائی،انہوں نے کہاکہ عوام نے فیصلہ سنادیا کہ پاکستان میں ووٹ چوروں، پریذائیڈنگ افسران کے اغواکاروں کی کوئی جگہ نہیں

حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ ‏ڈسکہ کے عوام، پارٹی رہنماوں، کارکنان اور سپورٹرز کو سلام پیش کرتا ہوں، ان کی محنت رنگ لائی ، میں نوازشریف، شہبازشریف کے شیروں کو شاباش دیتا ہوں

انہوں نے مزید کہا کہ عوام نے فیصلہ سنادیا کہ سلیکٹڈ نیازی گھر جاو،معیشت، روزگار، سٹیٹ بینک کو کھاجانے والے کو قوم نے مسترد کردیا

حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ ‏مسلم لیگ (ن) پر مہر کامطلب ہے کہ عوام مہنگائی کرنے والے آٹا چینی دوائی چور مافیا سے نجات چاہتے ہیں

انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ ڈسکہ کے عوام کی لائی تبدیلی پورے پاکستان میں تبدیلی کا ذریعہ بنے گی

Shares: