حمزہ شہبازچوہدری پرویزالٰہی سے مل گئے:پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کوپاکستان مسلم لیگ کا شاہکارتسلیم کرلیا

0
32
حمزہ شہبازچوہدری پرویزالٰہی سے مل گئے:پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کوپاکستان مسلم لیگ کا شاہکارتسلیم کرلیا #Baaghi

لاہور:حمزہ شہبازچوہدری پرویزالٰہی سے مل گئے:پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کوپاکستان مسلم لیگ کا شاہکارتسلیم کرلیا،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کے رہنما شہبازشریف کے صاحبزادے نے آج پنجاب اسمبلی کے اسپیکر وپاکستان مسلم لیگ کے رہنما چوہدری پرویزالٰہی سے اچانک ملاقات کرکے سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ کردیا ہے

اسپیکر چیمبر میں ہونے والی ملاقات میں آئندہ اسمبلی اجلاس بھی احسن انداز سے چلانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کو ختم نبوتﷺکے حوالے سے آیات اور احادیث سے آراستہ کرنے کا شرف عطا ہوا ہے، یہ عمارت حقیقی معنوں میں اسلامی روایات کی عکاس اور پاکستانی عوام کی امنگوں کی ترجمان ہے۔

حمزہ شہباز نے چوہدری پرویزالٰہی کی اسمبلی کی نئی عمارت کے حوالے سے کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ اسمبلی اجلاس کا پُرامن ماحول میں منعقد ہونا سیاسی روایات کو پروان چڑھانے کی جانب اہم قدم ہے۔

اس موقع پرن لیگ کے رہنما حمزہ شہباز نے پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کوپاکستان مسلم لیگ کے دورحکومت کا ایک بہترین شاہکارقراردیا اورکہا کہ چوہدری برادران نے ہمیشہ پاکستان اوراسلام کے لیے سیاست کی

Leave a reply