حمزہ شہباز جیسے کرپٹ سیاستدان معاشرے میں کورونا سے زیادہ خطرناک قرار،شریفوں نےملک کا بیڑہ غرق کردیا،صوبائی وزیراطلاعات
لاہور : حمزہ شہباز جیسے کرپٹ سیاستدان معاشرے میں کورونا سے زیادہ خطرناک قرار،شریفوں نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا،اطلاعات کے مطابق صوبائی وزیراطلاعات نے حمزہ شہبازجیسےکرپٹ سیاستدان معاشرےمیں کوروناسےزیادہ خطرناک قرار دے دیا اور کہا احتساب کا بگل بج گیاہے، سب کرپٹ پکڑے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب نے انفارمیشن افسران کےتربیتی سیشن کے اختتام پر ویڈیولنک خطاب میں کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پرتربیتی کورس کاانعقاد کیاگیا، ڈی جی پی آر میں پہلی بار نئےافسران کی تربیت کا اہتمام کیا گیا ، کاوش پرڈی جی پی آراسلم ڈوگر اور ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ وبا میں ٹیکنالوجی کا اس سےبہتر اورمثبت استعمال ممکن نہیں تھا، محکمہ اطلاعات میں نئے منتخب افسران سے بہترین کارکردگی متوقع ہے،وزیراطلاعات پنجاب نے تنقید کرتے ہوئے کہا حمزہ شہبازجیسےکرپٹ سیاستدان معاشرےمیں کورونا سے زیادہ خطرناک ہیں، ان کی ترقی اقربا پروری کے بغیرممکن نہ تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز نے آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ سے جیبیں بھریں، احتساب کا بگل بج گیاہے، سب کرپٹ پکڑے جائیں گے۔