حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ‌ میں عدالت نے کتنی توسیع کی؟

 

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ اورآمدن سے زائداثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی، احتساب عدالت لاہورنے حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں13روز تک توسیع کردی ،رہنما مسلم لیگ ن حمزہ شہباز کو 12 نومبر کو احتساب عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا.

پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

عدالت نے شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست بھی منظورکرلی

اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتطامات کئے گئے ہیں، احتساب عدالت جانے والے تمام راستے بند کئے گئے ہیں ،پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے، مسلم لیگ ن کےرہنما اور کارکن جوڈیشل کمپلیکس کے باہر جمع ہوچکے ہیں،پولیس نے کارکنوں کو لوئر مال پر ایم اے او کالج اور سیکریٹریٹ چوک میں ہی روک لیا

واضح رہے کہ نیب نے حمزہ شہباز کو ضمانت میں توسیع نہ ہونے پر لاہور ہائیکورٹ سے گرفتار کیا تھا

Shares: