حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں کتنی توسیع کر دی گئی؟ اہم خبر

0
42

حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں کتنی توسیع کر دی گئی؟ اہم خبر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رکن پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں عدالت نے 20دسمبر تک توسیع کردی، احتساب عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی تاہم حمزہ شہباز کو سیکورٹی ایشوز کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں کیا گیا، عدالت نے کیس کی سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے حمزہ شہباز کو پیش کرنے کا حکم دے دیا.

پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

آپ یہاں پریس کانفرنس کرنے نہیں آئے، عدالت برہم، حمزہ شہباز نے کیا جواب دیا؟

نیب کے مطابق حمزہ شہباز رمضان شوگر ملز کے سی ای او ہیں اور ملزم نے ایم پی اے مولانا رحمت اللہ سے درخواست دلوا کر قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا،نیب کے وکیل نے کہا کہ رمضان شوگر ملز کیلئے تحصیل بھوانہ کے قریب سیوریج نالہ بنوایا گیا، 2015 میں 36 کروڑ روپے سے مقامی آبادیوں کے نام پر رمضان شوگر ملز کیلئے نالہ تعمیر کیا گیا۔ حکومتی محکموں نے شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کی خوشنودی کیلئے مقامی آبادیوں کے فنڈز رمضان شوگر ملز کیلئے استعمال کیے۔

حمزہ شہباز کو نیب نے لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا حمزہ شہباز چوھدری شوگر ملز سمیت دیگر کیسز میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں .

Leave a reply