حمزہ شہباز کی مریم نواز سے ملاقات،حکومت نے معیشت کا بیڑا غرق کر دیا،حمزہ شہباز
پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے مریم نواز سے ملاقات کی ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر حمزہ شہباز نے مریم نواز سے ملاقات کی ہے، دونوں کو آج احتساب عدالت میں پیش ہونا ہے، حمزہ شہباز نے مریم نواز کی خیریت دریافت کی، اس موقع پر کیپٹن ر صفدر بھی موجود تھے،
حمزہ شہباز نے اس موقع پر میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے اپنے جھوٹ اور یوٹرن سے اپنا سیاسی طابوت تیار کر لیا ہے ،ملک میں اس وقت مسائل کا طوفان ہے ،معیشت کا بیڑا غرق کر دیا گیا
جیل حکام نے حمزہ شہباز کو عدالت پہنچا دیا،رمضان شوگر ملز کیس میں حمزہ شہباز کو آج عدالت پیش کیا جائے گا
اس کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے ،عدالت نے دونوں کی طرف سےصحت جرم کے انکار پر گواہان کو طلب کر رکھا ہے