مزید دیکھیں

مقبول

ترکی میں 6.2 شدت کا زلزلہ،عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا

ترکی کے شمال مغربی علاقے میں زلزلے کے شدید...

امریکی عدالت کا وائس آف امریکا کے ملازمین کی فوری بحالی کا حکم

واشنگٹن: امریکی عدالت نے وائس آف امریکا کے ملازمین...

سابق آسٹریلوی کرکٹر کو 4 سال قید کی سزا

آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور کمنٹیٹر مائیکل سلیٹر...

حمزہ شہباز نےنیشنل ہاکی سٹیڈیم میں کمشنر لاہور انڈر 13 ہاکی لیگ 2022 کا افتتاح کیا

وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے آج نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں کمشنر لاہور انڈر 13 ہاکی لیگ 2022 کا افتتاح کیا۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن تحلیل، صدر، سیکریٹری اور خزانچی فارغ

وزیر اعلی نے ہاکی سے گیند کو شارٹ لگا کر ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز کیا اور ہاکی لیگ کی ٹرافی کی رونمائی کی۔ وزیراعلی حمزہ شہباز نے ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ کمشنر لاہور انڈر 13 ہاکی لیگ کے ٹرائل میں 1100 کھلاڑیوں نے شرکت کی اور 180 کھلاڑی میرٹ پر منتخب ہوئے۔

 

دورہ سری لنکا: قومی کرکٹ اسکواڈ کے مساجرملنگ علی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

 

امید ہے کہ اس ینگ ٹیلنٹ ہی میں سے کھلاڑی قومی ہاکی ٹیم کا حصہ بنیں گے اور ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔انہوں نے کہا کہ انڈر 13 ہاکی لیگ کی ٹیلنٹ ہنٹ سکیم کو پنجاب سپورٹس بورڈ کے سالانہ کیلنڈر میں شامل کر دیا گیا ہے اور ہر سال منعقد ہونے والے اس ہاکی لیگ کا یہ سلسلہ پورے پنجاب تک وسیع کیا جائے گا۔

قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے عیدالاضحیٰ پر صوبے کی جیلوں میں معمولی جرائم میں بند قیدیوں کی سزائیں ایک ماہ کم کردیں۔سزا میں معافی پانے والے قیدی اپنے گھروں میں اپنے پیاروں کے ساتھ عید منا سکیں گے۔وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے سزاؤں میں کمی کی منظوری دیتے ہوئے کہا جیلوں کو اصلاح گھر ہونا چاہئے۔معمولی جرائم میں لائے گئے قیدیوں کو سدھارنا مقصد ہونا چاہئے۔یہ نہ ہو کہ معمولی جرم میں آنے والے قیدی عملے اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے رویئے کی وجہ سے بڑئے مجرم بن کر نکلیں۔

مزید برآں وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف سے ترکی کی وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل برائے یورپی یونین و فارن افیئرز سیلامی کیلک(Mr. Selami Kilic) کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی. ترکی کے قونصل جنرل امیر اوزبے (Mr. Emir Ozbay) بھی اس موقع پر موجود تھے ،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور شعبہ صحت میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا،فیملی میڈیسن سسٹم،نرسنگ،ویکسینیشن اور ہیلتھ کیئر کی معیاری سہولتیں کی فراہمی کے لئے تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا.