حمزہ شہباز سےمولانا عبدالغفور حیدری کی قیادت میں وفدکی ملاقات

0
45

وزیر اعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف سےجے یو آئی کے وفد نے مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری کی قیادت میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور صوبہ میں دونوں جماعتوں کے درمیان مشترکہ طور رابطوں کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا.

جے یو آئی کےوفد میں مولانا محمد امجد خان، اسلم غوری ڈاکٹر قاری عتیق الرحمن، مولانا صفی اللہ ،اقبال اعوان، سلیم اللہ قادری، مفتی عبدالحفیظ۔ افضل خان ۔نور احمد کاکڑ شامل تھے۔م ولانا حیدری اور حمزہ شریف میں اس بات پر بھی اتفاق تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ملک کو دیوالیہ کرنے اور سیاسی قوتوں کو کچلنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی اور ملک کی معیشت کی جڑیں ہلا کر رکھ دیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف نے کیا کہ مذہبی رواداری اور برداشت وقت کی اہم ضرورت ہے، معاشرے میں عدم تشدد کے کلچر کے فروغ کےلئے علماکی اہمیت مسلمہ ہے۔

مولانا حیدری نے اس موقع پر کہا کہ پی ڈی ایم خصوصا جے یوائی اور مسلم لیگ ن نے ملک میں آئین کی بالادستی کی جنگ جیتی، دونوں جماعتوں کی قیادت نے کہا کہ اب ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک کو بحرانوں اور قرضوں سے آزاد کرانے کے لئے مل جل کر اگے بڑھنا ہے ۔

مولانا حیدری نے کہاا کہ سابقہ حکومت نے ملکی نظام جام کرکے ملک کی معیشت کو ڈبو کر رکھ دیا ہے ۔جے یوا ئی کے وفد نے متوازن بجٹ پیش کرنے پر وزیر اعلی پنجاب کو مبارکباد دی ۔حمزہ شھباز نے جے یوآئی کے کردار کو سراہا اور کہا کہ ملک میں آئینی جدوجھد اور مذہبی ہم اہنگی کے لئےجے یو ائی کی قیادت نے اعلی کردار ادا کیا دونوں راہنماوں نے رابطوں کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا.

Leave a reply