:حمزہ شہبازرہا ہوگئے:کیا رہائی عمران خان کے حکم پرہوئی؟اہم خبرآگئی ،اطلاعات کے مطابق پنجاب میں اپوزیشن لیڈر اور ن لیگ کے سینئر رہنما حمزہ شہباز تقریباً 20 ماہ کی جیل کاٹنے کے بعد آج کوٹ لکھپت جیل سے رہا ہوگئے۔ احتساب عدالت کے جج اکمل خان نے حمزہ شہباز کی رہائی کی روبکار پر دستخط کئے تھے۔

ذرائع کے مطابق لیگی رہنما کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔نائب صدر ن لیگ مریم نواز چچا زاد بھائی کی جیل سے رہائی کے موقع پر استقبال کیلئے کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئی ہیں۔

ن لیگ نے حمزہ شہباز کے بھرپور استقبال کی تیاری کو حتمی شکل دے دی ہے۔صوبائی اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی کوٹ لکھپت جیل سے رہائی کے موقع پر مریم نواز خود استقبال کریں گی۔پارٹی ورکرز کے حمزہ شہباز کے حق میں نعرے، استقبال کیلئے لاہور میں12مقامات پرکیمپ لگائے گئے ہیں۔

حمزہ شہباز کی رہائی پر مریم نواز نے ٹویٹ کرتے ہوئے ایک تصویر شئیر کی جس میں وہ گاڑی میں حمزہ شہباز کے ساتھ بیٹھی ہیں، مریم نواز نے ٹویٹ کیا کہ شکرالحمداللہ!

ذرائع کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز براستہ کچا جیل روڈ ماڈل ٹاؤن رہائش گاہ جائیں گے، ان کا مختلف استقبالی کیمپس کے ذریعے بھرپور استقبال کیا جائے گا اور وہ ایک ریلی کی صورت میں جیل سے رہائش گاہ جائیں گے۔

(ن) لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کی ضمانت پر رہائی سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کا تحریری فیصلہ متعلقہ احتساب عدالت میں پہنچ چکا تھا جبکہ ان کے ضمانتی مچلکے بھی احتساب عدالت میں پہنچ چکے تھے، مچلکوں کی سکروٹنی کا کام بھی مکمل کر لیا گیا تھا۔

Leave a reply