لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے آج ان کے عہدے کا حلف لیا جائے گا۔
باغی ٹی وی : ن لیگ ذرائع کے مطابق ن لیگ اور اتحادی اراکین بسوں میں پنجاب اسمبلی اجلاس کے لیے پہنچیں گے حمزہ شہباز، علیم خان، اسد کھوکھر بسوں میں سوار ہو ں گے اراکین پنجاب اسمبلی کو لے جانے کے لیے 6 بسوں کا انتظام کیا گیا ہے-
ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز، علیم خان و دیگر کا ذاتی سیکیورٹی عملہ قافلے کے ساتھ ہو گا قافلہ فیروزپور روڈ، مسلم ٹاون موڑ، کینال روڈ اور مال روڈ سے ہوتا ہوا اسمبلی پہنچے گا-
عمران نیازی تم کھلاڑی تھے ہی نہیں اناڑی تھے:حمزہ شہباز
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری کیس کا مختصر فیصلہ سنا یا تھا۔
جسٹس امیر بھٹی نے مختصر فیصلے میں کہا تھا کہ 25 دن سے صوبے میں حکومت موجود نہیں، حلف میں تاخیر آئین کے خلاف ہے، کل تک گورنر پنجاب خود یا کسی نمائندے کے ذریعے وزیراعلیٰ پنجاب سے حلف لیں۔
حلف برداری بارے ہائیکورٹ کا فیصلہ، تحریک انصاف نے بھی بڑا اعلان کر دیا
کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس میں کہا تھا کہ صدر پاکستان پر وزیر اعظم یا وزیر اعلیٰ کے حلف کی سہولت فراہم کرنے کی آئینی ذمے داری ہے ، صدر صوبے میں حکومت کا قیام یقینی بنانے کے لیے کردار ادا کریں ، آئین میں ایسی کوئی گنجائش نہیں کہ حلف برداری میں تاخیر ہو۔
یاد رہے کہ حمزہ شہباز شریف نے عدالتی حکم کے باوجود حلف نہ لینے کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔