حمزہ شہباز کی کوٹ لکھپت جیل میں طبیعت خراب

باغی وی : حمزہ شہباز کی کوٹ لکھپت جیل میں طبیعت خراب ہوگئی . پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ طبعیت خراب ہونے کی وجہ سے حمزہ شہباز پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔

خیال رہے کہ لیگی رہنما حمزہ شہباز شریف کی کچھ روز پہلے بھی جیل میں طبیعت خراب ہو گئی تھی. کوٹ لکھپت جیل کے ذرایع کے مطابق حمزہ شہباز کی طبیعت دوران قید خراب ہو گئی ہے، حمزہ شہباز نے طبیعت خرابی سے جیل سپرنٹندنٹ کو آگاہ کر دیا۔

جیل ذرایع کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کو پیٹ میں درد اور قے کی شکایات ہیں، وہ گزشتہ دو دن سے طبیعت میں خرابی محسوس کر رہے تھے۔

جیل کے اسپتال کے عملے نے حمزہ شہباز کا چیک اپ بھی کیا ہے، ذرایع نے بتایا کہ کل صبح حمزہ شہباز کے میڈیکل ٹیسٹ کرائے جائیں گے۔

واضح رہے کہ آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ کیس میں نیب نے حمزہ شہباز کو گرفتار کیا تھا، وہ ریمانڈ پر جیل میں ہیں، نیب کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز، سلمان شہباز، شہباز شریف اور نصرت شہباز نے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی ہے۔

نیب کے مطابق شہباز شریف اور ان کے اہل خانہ نے جعلی غیر ملکی ترسیلات کے ذریعے کالے دھن کو سفید کیا، حمزہ شہباز کے وعدہ معاف گواہ بھی بیان قلم بند کروا چکے ہیں۔

گزشتہ ماہ لاہور کی احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کی تھی تاہم دونوں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ مقدمہ جھوٹا ہے

Shares: