لاہور:ڈسکہ انتخابات :جیت حمزہ شہباز کی ہے:اس بار بھی اگرمریم مہم چلاتیں توشکست یقینی تھی،اہم ترین بات یہ نہیں کہ نون لیگ ڈسکہ کا میدان مار چکی ہے
بلکہ اہم ترین بات یہ ہے کہ این اے 75 ڈسکہ میں اب کی بار ایکشن مہم مریم نواز کی بجائے حمزہ شہباز نے چلائی تھی

نون لیگ کو فتح کے شادیانے بجانے کی بجائے نوشہ دیوار پڑھنا ہوگا

نون لیگ کا ڈسکہ الیکشن جیتنا خوش آئند، لیکن اندرونی دراڑیں واضح طور پر نمایاں ہیں ، یقینا نون لیگ کے بڑے اس پر سنجیدہ غور و فکر کر رہے ہوں گے

بصورت دیگر بطور سیاسی پارٹی نون لیگ کا مستقبل مخدوش ہے

مریم نواز کی سیاست نون لیگ کو بند گلی کی طرف لے کر جاتی رہی

جبکہ حمزہ شہباز نے زِیرک ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے نون لیگ کے مردہ جسم میں زندگی کی رمق جگائی ہے

یقینا ایسے ہی لوگ کسی بھی سیاسی پارٹی کا بہترین اثاثہ ہوتے ہیں

اب دیکھا یہ ہے کہ مریم نواز کی غلطیوں کو حمزہ شہباز دھونے کی کامیاب کوشش کرتے ہوئے نون لیگ کی ساکھ بحال کرے گا یا پارٹی کو ٹکرے ہوتے دیکھے گا اور خاموش رہے گا

کیونکہ مریم نواز نے ملک مخالفت کی جو بنیاد نون لیگ اور کارکنان کو دی تھی اس نے بہت ہی کم وقت میں نون لیگ کا دھڑن تختہ کر ڈالا تھا

ضروری ہے کہ حمزہ شہباز نون لیگ اور کارکنان کی حُبِ الوطنی پر تربیت کرتے ہوئے نون لیگ کو عارضی ہی سہی لیکن زندگی دے دے

Shares: