حمزہ علی عباسی بھی ترک ڈرامے ارطغرل غازی کے مداحوں میں شامل

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سابق اداکارحمزہ علی عباسی کی گٹار پر ترکی کے مقبول تاریخی ڈرامے ’’ارطغرل غازی‘‘ کی دھن نہایت خوبصورتی سے بجانے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے

باغی ٹی وی :اسلامی فتوحات کی تاریخ پر مبنی ترکی کے شہرہ آفاق ڈرامے ’دیریلیش ارطغرل‘ جسے ترکی کا ’گیم آف تھرونز‘ بھی کہا جاتا ہے نے پاکستان میں دھوم مچائی ہوئی ہے پاکستان میں لوگ اس ڈرامے کے دیوانے ہوگئے ہیں سوشل میڈیا ڈرامے کی کہانی اور کرداروں کی تعریفوں سے بھرا پڑا ہے عام لوگوں کے ساتھ فنکار بھی اس کے سحر میں مبتلا نظر آتے ہیں
https://www.instagram.com/p/B_yUaK7Bwti/?igshid=1xk06jt4qw739
’ارطغرل غازی‘‘ کے مداحوں میں اداکار حمزہ علی عباسی بھی شامل ہیں اداکار حمزہ علی عباسی نے حال ہی میں انتہائی منفرد انداز میں شو سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔ اپنی اہلیہ نمل خاور کے ذریعہ ریکارڈ کردہ ایک ویڈیو میں عباسی گٹار پر شو کا تھیم سانگ چلا رہے ہیں۔ جن کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے حمزہ علی عباسی اتنی خوبصورتی سے دھن بجارہے ہیں کہ مداح ان کا یہ نیا ٹیلنٹ دیکھ کر حیرانی اور خوشی کا اظہار کر رہے ہیں

خیال رہے کہ دیریلیش ارطغرل‘ کو پی ٹی وی پر نشر کیے جانے کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے بھی خصوصی پیغام جاری کیا تھا اور انہوں نے ترک ڈرامے کو نہ صرف اسلامی بلکہ پاکستانی ثقافت و تاریخ کے بھی قریب قرار دیا تھا وزیر اعظم عمران خان نے اپنی خصوصی ویڈیو میں ’دیریلیش ارطغرل‘ کو نشر کیے جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ لازم ہوگیا تھا کہ اسلامی فتوحات کی تاریخ پر مبنی ڈرامے کو پی ٹی وی پر نشر کیا جائے تاکہ پاکستان کی نئی نسل اپنی تاریخ سے وابستہ ہو۔

و اضح رہے کہ اسلامی فتوحات کی تاریخ پر مبنی ترکی کے شہرہ آفاق ڈرامے ’دیریلیش ارطغرل‘ جسے ترکی کا ’گیم آف تھرونز‘ بھی کہا جاتا ہے اس وقت دنیا بھر میں دیکھا جا رہا ہے اس ڈرامے کو 13 ویں صدی میں اسلامی فتوحات کے حوالے سے انتہائی اہمیت حاصل ہے

دیریلیش ارطغرل‘ ڈرامے کی کہانی 13 ویں صدی میں ’سلطنت عثمانیہ‘ کے قیام سے قبل کی کہانی ہے اور اس ڈرامے کی مرکزی کہانی ’ارطغرل‘ نامی بہادر مسلمان سپہ سالار کے گرد گھومتی ہے جنہیں ’ارطغرل غازی‘ بھی کہا جاتا ہے ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح 13 ویں صدی میں ترک سپہ سالار ارطغرل نے منگولوں، صلیبیوں اور ظالموں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور کس طرح اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا۔ڈرامے میں سلطنت عثمانیہ سے قبل کی ارطغرل کی حکمرانی، بہادری اور محبت کو دکھایا گیا ہے

ارطغرل ڈرامہ سیریل میں حلیمہ کون ہے ؟

وزیراعظم عمران خان نے ارطغرل غازی کے علاوہ ایک اور ترک ڈرامے کو پاکستان میں نشر کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا

Leave a reply