ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی) ہسپتالوں میں غریبوں کیلئے دوائیں نہیں ،تھانے وڈیروں کے حوالے،منشیات کی سرعام فروخت، لمحہ فکریہ ہے- منظور احمد خشک
تفصیل کے مطابق مسلم لیگ نہ سندھ کے نائب صدر منظور احمد خشک نے عوامی پریس کلب کے صدر بلاول سموں، راجہ قریشی, وفا اکرم عباسی سے اپنی رہائش گاہ پر گفتگو کرتے ہوۓ کہا کے ٹھٹھہ شہر کے تھانے اب ٹھٹھہ چٹی دلالوں،جرائم پیشہ عناصر اوروڈیروں کے حوالے ہوچکے ہیں جہاں پر غریب کو انصاف نہیں ملتا، منشیات کھلے عام اس لۓ ہے کہ اب ٹھٹھہ کے مقامی سیاستدان ہفتہ کھانے لگے ہیں ، اب ٹھٹھہ کی عوام کو اپنی مستقبل کے لۓ کچھ سوچنا چاہۓ اب ٹھٹھہ کے چور حکمرانو سے چھٹکارے کا وقت آ چکا ہے ،ٹھٹھہ میں سول ہسپتال میں مریضوں کے لۓ دوائیاں نہیں ملتیں. ریونیو میں جعلی کاغزات بناکر غریبوں کے زمینوں پر قبضے کے جارے ہیں ،تھانوں میں فون پر جرائم پیشہ افرادکو چھوڑ دیاجاتاہے ، ڈی سی ٹھٹھہ کی نہیں معلوم کونسی مجبوری ہے کہ محکمہ ریونیو میں ہونے والی بےضابطگیاں اس دکھائی نہیں دیتی اور کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائی کرنے سےگریز کر رہا ہے . مسلم لیگ نہ سندھ کے نائب صدر منظور احمد خشک نے کہ مسلم لیگ ن کاسندھ کانائب صدر ہونے کی حیثیت سے عوام کے ساتھ ہوں عوام کے لۓ میرے گھر کے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں اگر عوام نے ساتھ دیا تو ہم ٹھٹھہ کے مسائل حل کریں گے،عوام کے دکھ سکھ میں ان کے ساتھ ہوں –

Shares: