ڈرامہ سیریل ” میرے ہمسفر” سے مشہور ہونے والی جوڑی ہانیہ عامر اور فرحان سعید کی گزشتہ روز سے ایک وڈیو کافی وائرل ہے. گزشتہ رات ہانیہ عامر کے نام کا ٹرینڈ بھی اسی وڈیو کی وجہ سے چلتا رہا.وڈیو میں ہانیہ عامر اور فرحان سعید کو ڈانس کی ریہرسل کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے . یہ ڈانس ریہرسل کشمیر ہم ایوارڈز کے لئے ہے. ہم ایوارڈز 24 ستمبر کو کینڈا میں ہونے جا رہے ہیں جس کے لئے ایوارڈز میں نا مزد شخصیات کینڈا پہنچ چکی ہیں.ہم ایوارڈز کی تیاری زوروں پر ہے اور جس جس نے بھی ایوارڈز میں پرفارمنس دینی ہے وہ تیاری میں لگا ہوا ہے. ایسی ہی تیاری فرحان سعید اور ہانیہ عامر بھی کررہے ہیں. دونوں کی ڈانس ڈیہرسل وڈیو کافی وائرل ہے اور دونوں کو ایک ساتھ پسند بھی بہت کیا جاتا ہے.ہم ایوارڈز
میں ہمیشہ کی طرح اس بار بھی مزے مزے کی پرفارمنس دیکھنے کو ملیں گی اور لوگوں کے من پسند فنکاروں کو ایوارڈ سے نوازا جائیگا. یاد رہے کہ فرحان سعید اور ہانیہ عامر کی آن سکرین جوڑی کو ان کی بہترین کیمسٹری کی وجہ سے بے حد پسند کیا جاتا ہے دونوں کی جوڑی نے ڈرامہ سیریل میرے ہمسفر میں شائقین کے دل جیت لئے ہیں. شائقین دونوں کی ایکساتھ ہم ایوارڈز میں پرفارمنس دیکھنے کےلئے بیتاب ہیں. یہی وجہ ہے کہ گزشتہ رات ہانیہ عامر کا ٹرینڈ بھی چلتا رہا.