پچھلے کچھ چند دنوں سے سوشل میڈیا ویب سائٹس پر ہر طرف ‘رسوڑے میں کون تھا؟ کی دھوم ہے اور لوگ اس ڈائلاگ پرمیمز بناتے ہوئے مزاحیہ تبصرے کر رہے ہیں –
باغی ٹی وی : رسوڑے (کچن) میں کون تھا ایک بھارتی ٹی وی چینل سٹار پلس کے ڈرامے ساتھ نبھانا ساتھیا کا ڈائیلاگ ہے اور وائرل ہونے والی ویڈیو میں کوکیلا بین (روپل پٹیل) اپنی بہو گوپی (گیا مانیک) اور راشی (رچا ہسبنیس) کو چولہے پر چنے ڈالے بغیر خالی ککر چلانے پر ڈانٹ رہی ہوتی ہیں اور پوچھتی ہیں کہ رسوڑے میں کون تھا؟
یہ سوپ سیریل 10 برس قبل شروع ہوا تھا اور 7 برس تک چلا تاہم اس کا یہ ویڈیو کلپ اس وقت وائرل ہوا جب بھارت کے ایک مقامی میوزک پروڈیوسر یش راج مکھاٹے نے اسی ویڈیو کلپ کا ریپ ورژن بنایا جو دیکھتے ہی وائرل ہوگیا اور انٹر نیٹ صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا صارفین نے اس پر مختلف میمز اور ویڈیوز بنائیں-
یہاں تک کہ سوشل میڈیا سائٹس پر صرف ایک ہی سوال زیر گردش ہے کہ رسوڑے میں کون تھا؟ یہاں تک کہ پاکستانی ادا کار محب مرزا اور ہانیہ عامر بھی اس ڈائلاگ پر بھی تبصرہ کیا جس نے دونوں فنکاروں کے مداحوں کو خوب محفوظ کیا-
https://www.instagram.com/p/CEW90C6lswZ/?utm_source=ig_embed
اداکار محب مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پوسٹ شئیر کی اور پوچھا کہ رسوڑے میں کون تھا؟ جس پر ان کے مداحوں نے دلچسپ کمنٹس کئے بعض مداحوں نے بارشوں کے باعث کراچی کی صورت حال کے مدنظر کمنٹس کرتے ہوئے لکھا کہ رسوڑے میں بھٹو تھا اسی لئے نظر نہیں آیا-
محب مرزا انسٹاگرام سکرین شاٹس
دوسری جانب اداکارہ ہانیہ عامر نے بھی اپے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کوکیلا بین (روپل پٹیل) کے ساتھ اپنی تصویر کا کولاج شئیر کیا جس پر لکھا کہ رسوڑے میں میں تھی جبکہ کیپشن میں ہانیہ نے لکھا کہ اور خالی کُکر گیس پر چڑھا دیا-
https://www.instagram.com/p/CEd5mwFjUlc/?igshid=14qznlts7k790
ہانیہ عامر کی اس پوسٹ کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا اور مداح خوب محفوظ ہوئے-