معروف اداکارہ ہانیہ عامر جو کہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں انہوں نے حال ہی میں ایک وڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں‌وہ اپنے مداحوں سے کہہ رہی ہیں کہ یہ زندگی بہت مختصر ہے ، اور کبھی خوشی کبھی غم ہوتا ہے. اپنے دل کو صاف رکھیں دوسروں کے لئے ، ہر کسی سے ہنس کر ملیں‌، چھوٹی چھوٹی خوشیاں جو بھی مل رہی ہوں ان کو سمیٹ لیں ، کیا پتہ کل ہو نہ ہو. اس لئے بہت ضروری ہے کہ جتنی بھی زندگی ہے اسکو اچھے سے گزاریں اور کبھی یہ نہ سوچیں کہ کسی کا برا کرنا ہے، بلکہ جو آپ کا برا کرنے کا سوچتا ہے یا کرتا ہے اسکو خدا کی ذات پر چھوڑ دیں.

اور اپنی زندگی کو کس طرح بہتر بنانا ہے اس کے بارے میں سوچیں، زندگی ایک بار ہی توملتی ہے تو کیوں نہ اسکو خوش ہو کر جئیں. ”ہمیں کیا پتہ کہ جو دن ہم جی رہے ہیں وہ شاید ہماری زندگی کا آخری دن ہی ہو، ”اس لئے خوش رہیں دوسروں کو خوش رکھیں کوشش کریں کہ کسی کو آپ کی وجہ سے نقصان نہ پہنچے کسی نہ دل آپ کی وجہ سے نہ دُکھے.

Shares: