ہانیہ عامر کی بھارتی گانے پر دُھن بجانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اداکارہ ہانیہ عامر نے مشہور بھارتی گانا ’جب کوئی بات بگڑ جائے‘ کی دُھن بجائی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

باغی ٹی وی : سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر ہانیہ عامر نے اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں اداکارہ Accordion پر بھارتی گانے ’جب کوئی بات بِگڑ جائے ‘ جب کوئی مشکل پڑ جائے‘ کی دُھن بجاتی نظر آرہی ہیں۔
https://www.instagram.com/p/CCgby-6j5TJ/
ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے ہانیہ عامر نے بتایا کہ بچپن میں اُن کی والدہ نے اُنہیں پیانو پر اِس گانے کی دُھن بجانا سیکھائی تھی اور آج دوبارہ سے وہ یہ دُھن بجا کر بے حد خوشی محسوس کر رہی ہیں۔

ہانیہ عامر نے اپنی والدہ کے لیے لکھا کہ میں بعض اوقات یہ سوچتی ہوں کہ جس خوبصورتی سے میری والدہ میرا خیال رکھتی ہیں کیا میں بھی ویسے ہی اُن کا خیال رکھ سکوں گی۔

اداکارہ نے لکھا کہ واقعی میں ماں اللہ تعالیٰ کی سب سے عظیم نعمت ہے وہ ہمیشہ اپنے بچوں کو اُن کی ضرورت سے زیادہ ہی دیتی ہے۔

اداکارہ کی اس ویڈیو کو صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے

واضح رہے کہ گانا ’جب کوئی بات بِگڑ جائے، جب کوئی مشکل پڑ جائے‘ مشہور بھارتی فلم ’جُرم‘ کا ہے یہ فلم سال 1990میں ریلیز کی گئی تھی گانے کو کمار سانو نے گایا ہے-

Comments are closed.