ٹی وی ڈراموں میں ہر وقت رونے دھونے والے کرداروں میں نظر آنے والی ہانیہ عامر ذاتی زندگی میں بہت زیادہ ہنسی مذاق کرنے والی لڑکی ہیں . سیٹ پر ہر وقت ہر کسی سے چھیڑ چھاڑ کرتی ہیں. چلبلی اس اداکارہ کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہو رہی ہے جس میں یہ اداکارہ رابعہ کلثوم کے ساتھ ڈانس کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں. چند سیکنڈز کی اس ڈانس وڈیو نے سوشل میڈیا پر دھماکہ کر دیا ہے، شائقین کو ہانیہ عامر ہنستی مسکراتی اور ڈانس کرتی ہانیہ عامر بہت اچھی لگ رہی ہیں. ہانیہ عامر نے وڈیو میں شلوار قمیض زیب تن کر رکھی ہے اور ہلکے میک اپ کے ساتھ بال بھی سادے ہی بنا رکھے ہیں. ہانیہ عامر بہت ہی پروفیشنل انداز میں ڈانس کررہی ہیں. ہر طرف اس وڈیو کے بہت

زیادہ چرچے ہورہے ہیں. یاد رہے کہ ہانیہ عامر ٹی وی ڈراموں کے ساتھ ساتھ فلموں میں بھی کام کر چکی ہیں. گوکہ ہانیہ بڑی سکرین پر کوئی خاص جادو نہیں چلا سکیں لیکن چھوٹی سکرین پر یہ ایک کامیاب اداکارہ ہیں. اداکارہ کسی نہ کسی حوالے سے سوشل میڈیا پر چھائی رہتی ہیں ، ہانیہ عامر کا نام تقریبا ہر دوسری کنٹرورسی میں ہوتا ہے ، لیکن ہانیہ عامر نے چند روز پہلے ایک انٹرویو دیا تھا اس میں انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ مجھے احتیاط سے بات کرنی چاہیے سوشل میڈیا کا دور ہے کبھی بھی کوئی بھی بات ، بات کا بتنگڑ بن جاتی ہے.

Shares: