معروف اداکارہ ہانیہ عامر جو ٹک ٹاک کی دنیا سے شوبز کی دنیا کا حصہ بنیں، ان کے حصے میںایسے پراجیکٹس آئے کہ آج ان کا شمار ڈرامہ انڈسٹری کی بہترین اداکارائوں میں ہوتاہے . لیکن یہ بات بھی ساتھ ہے کہ ہانیہ کافی کنٹرورشل اداکارہ ہیں کیونکہ ان کا نام ہرکسی کے ساتھ جوڑا جاتا ہے. اسکی وجہ کیا ہے وہ خود ہی بتا سکتی ہیں لیکن حال ہی میں انہوں نے ایک انٹرویو دیا ہے اس میںانہوں نے اپنے تلخ تجربات کا زکر کیا ہے جو ان کو سوشل میڈیا کی وجہ سے ہوئے .
انہوں نے اپنے مداحوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کبھی بھی اپنی ذاتی زندگی کے معاملات کو سوشل میڈیا پر نہ لائیں ایسا کرکے آپ دوسروں کو اپنی زندگی میں مداخلت کا موقع دیتے ہیں۔ جب آپ کسی کو اپنی زندگی کے معاملات کی جانکاری دے دیتے ہیں اس تک رسائی دے دیتے ہیں تو پھر دوسرے سے گلہ نہیںکیا جا سکتا کہ وہ کیوں آپ کے بارے میں بات کررہا ہے. انہوں نے کہا کہ ”میں نے زندگی میں بہت کچھ سیکھا اور بہت سی باتوں پر کشمکش کا شکار رہی ہوں” لیکن اس بات پر ان مکمل یقین ہے کہ ذاتی معاملات کو اپنی حد تک رکھیں۔